پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

آرمی چیف کے دورہ سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پیدا ہونے والی سر دمہری کا خاتمہ ہوگیا ہے ‘ امریکی ماہر

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوزڈیسک)سی آئی اے کے سابق افسر بروس ریڈل نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ سعودی عرب سے یمن جنگ پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پید اہونے والی سرد مہری کا خاتمہ ہو گیا۔امریکی صدر باراک اوباما کے قریبی ساتھی،جنوبی ایشیا کے امریکی ماہر اور سی آئی اے کے سابق افسر بروس ریڈل نے امریکی تھنک ٹینک ” بروکنگ انسٹی ٹیوٹ“ کی سائٹ پر شائع اپنے مضمون میں کہا کہ جنرل راحیل شریف کے حالیہ دورہ سعودی عرب سے یمن جنگ پر پیدا ہونے والا تنازع ختم ہو گیا اور دونوں ممالک کے درمیان مصالحت ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق رواں سال کے اوائل میں دونوں ممالک کے تعلقات کو اس وقت دھچکا لگا جب اسلام آباد نے یمن میں سعودی جنگ میں شامل ہونے سے انکار کر دیا تھا۔پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے گزشتہ ہفتے ریاض کا دورہ کیا اور شاہ سلمان، ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کی۔سعودی ذرائع ابلاغ نے دورے کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان موجود قدرے سرد مہری کے دور کا خاتمہ قرار دیا ہے
دیکھئے شیریں مزاری کی بیٹی نے پی ٹی آئی کو کس طرح بدنام کر کے رکھ دیا
جو اپریل میں پاکستانی پارلیمنٹ میں ایک قرار داد کی منظوری سے پیدا ہوا جس میں سعودی قیادت میں اتحاد میں شامل نہ ہونے اور یمن جنگ میں کسی بھی فوجی کو نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔مضمون نگار نے 1980کی ایک مثال دیتے ہوئے لکھاکہ ایران کی طرف سے کسی بھی جارحیت کو روکنے کے لئے پاکستان نے سعودی عرب میں ہزاروں فوجیوں کا تعینات کیا۔پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام میں سعودی عرب نے مالی مدد کی، 15لاکھ پاکستانی سعودی عرب میں کام کرتے ہیں۔چیف آف آرمی اسٹاف کے دورے سے یمن کے مسئلے پر پیدا خلیج کو پر کرنے میں مدد ملے گی۔رپورٹ کے مطابق یمن تنازع میں اپنے غیر جانبدار موقف رکھتے ہوئے پاکستان جنگ بندی کے کسی بھی امن معاہدے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن کے لئے بہترین فورسز فراہم کرنے کی ایک طویل تاریخ رکھتا ہے۔ انہیں فرقہ وارانہ کشیدگی کو زائل کرنے کا تجربہ ہے جو یمن میں امن قائم کرنے کیلئے کارگر ثابت ہوسکتا ہے۔ جنرل راحیل شریف واشنگٹن میں اس ماہ کے آخر میں جائیں گے اور انہیں خاموشی سے جنگ ختم کرنے میں مدد کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔
مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…