بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان اور ریحام خان طلاق ،طلاق نامے کی مکمل تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) عمران اور ریحام کا طلاق نامہ 100 روپے کے اسٹامپ پیپر پر ہاتھ سے لکھ کر بھیجا گیا ، طلاق نامے پر عمران خان کے دستخط اور انگوٹھے کا نشان ہے ، طلاق نامے کے متن کے مطابق ، ریحام خان بنت نیئر رمضان کو تین طلاق دے کر اپنے نکاح سے خارج کرتا ہوں ، عدت پوری ہونے کے بعد ریحام خان جہاں چاہے نکاح کرسکتی ہے ، عمران خان کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا، بنی گالہ سے ریحام خان کو سامان منتقل کرنے کے لیے نگراں مقرر کیے گئے۔ جس میں کہا گیاکہ عمران خان کی جانب سے ریحام خان کو 100 روپے کے اسٹامپ پیپر پر 31 اکتوبر کو ہاتھ سے لکھا گیا طلاق نامہ بھیجا گیا تھا جس میں عمران خان کے دستخط اور انگھوٹے کے نشان کے ساتھ دو گواہ احد مجید خان اور کرکٹر عمران خان کے دوست ذاکر خان کے دستخط اور انگھوٹے کے نشانات موجود ہیں۔ طلاق نامے کی کاپی میں تحریر کیا گیا ہے کہ میں مسمی عمران خان نیازی ولد اکرام اللہ خان نیازی اپنی پوری ہوش و حواس میں بغیر کسی جبر و اکرہ کے اپنی بیوی مسماہ ریحام خان بنت ڈاکٹر نیئر رمضان کو تین طلاق دے کر اپنی زوجیت سے خارج کرتا ہوں عدت کرنے کے بعد آپ جہاں چاہے نکاہ کرسکتی ہیں مجھے کوئی اعتراض نہ ہوگا یہ جو طلاق نامہ تھا اور جو ریحام خان کا سامان تھا وہ اب بنی گالہ میں موجود نہیں ہے ان کا سب سامان چلا گیا سامان کے لیے ریحام خان کی جانب سے ڈاکٹر ثمینہ نیازی اور عمران خان کی جانب سے صمد خان اور بیگم آفریدی یہ نگران مقرر کیے گئے تھے جن کی موجودگی میں سامان ویئر ہاﺅس میں بھیج دیا گیا اس سامان کے جانے سے عمران خان کی بہنوں کا یا کسی اور کا کوئی تعلق نہیں تھا۔
دیکھئے شیریں مزاری کی بیٹی نے پی ٹی آئی کو کس طرح بدنام کر کے رکھ دیا

مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…