بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

بانی پر تشدد کیا جا رہا ہے، انکی ایک آنکھ ضائع ہو چکی،سلمان اکرم راجہ کا دعویٰ

datetime 14  مئی‬‮  2026 |

اسلام آبا د(این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پر تشدد کیا جا رہا ہے اور ان کی ایک آنکھ ضائع ہو چکی ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ تمام عدالتی دروازے بند نظر آتے ہیں، بانی پی ٹی آئی ایک ہزار دن سے جیل میں ہیں، بشریٰ بی بی کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کیے گئے ہیں، توشہ خانہ سمیت تمام مقدمات من گھڑت ہیں، یہ مقدمات سرکاری گواہوں کے بیانات کی بنیاد پر بنائے گئے۔انہوںنے کہاکہ ہر قیدی کو بنیادی آئینی حقوق حاصل ہیں، ملاقاتوں اور وکالت ناموں پر دستخط کرانے پر پابندی عائد ہے، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہیں، اس کے باوجود بہنوں کی ملاقاتیں بھی بند ہیں، ملاقاتوں سے متعلق عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا، صرف من پسند افراد کو ملاقات کی اجازت دی جاتی ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی، ایک دوسرے سیاسی قیدی کو جیل میں تمام سہولتیں میسر تھیں، ہم تمام قانونی طریقے آزما چکے ہیں، اب ہم اپنا مقدمہ پاکستانی عوام کے سامنے رکھ رہے ہیں، انگریز دور میں بھی لوگ خطوط اور کتابیں لکھتے تھے، تہاڑ جیل سے بھی قیدیوں کی آوازیں ہم تک پہنچتی رہی ہیں، کسی بھی دور میں اتنی پابندیاں نہیں تھیں جتنی آج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو استحکام چاہیے، معیشت تباہ ہو چکی، خیبر پختون خوا خون میں نہایا ہوا ہے، ہر صوبے کو تباہ کر دیا گیا ہے، سڑکوں پر آنے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا، عدلیہ کو ختم کر دیا گیا ہے، ججز کو سزا دینے کے لیے انہیں دوسرے صوبوں میں بھیج دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…