منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ہر ڈکٹیٹر نے اوسطً9سال غیر آئینی حکومت کی جبکہ منتخب وزرا ئے اعظم کو اوسطً2سال سے زیادہ کا عرصہ شاید ہی ملا ہو،نوازشریف نے اے پی سی سے خطاب کے دوران تہلکہ خیز اعلان کردیا

datetime 20  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف نے لندن سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے معلوم ہے کہ پاکستانی عوام کو اس وقت کتنی مشکلات کا سامنا ہے ، یہ کانفرنس فیصلہ کن موڑ پر ہورہی ہے۔

ہر طرح کی مصلحت چھوڑ کر اپنی تاریخ پر نظر ڈالیں اور بے باک فیصلہ کریں ،دعا ہے کہ آصف زرداری کو صحت عطا فرمائے ، پرسوں بلاول بھٹو سے بات کر کے بہت خوشی ہوئی جسے کبھی نہ بھلا سکوں گا، اب نہیں تو کبھی نہیں ، مولانا فضل الرحمن کی سوچ سے متفق ہوں،ملک کا نظام وہ چلائیں جس کو عوام اکثریت دے۔یہ بات ملک کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ 73سالہ تاریخ میں کسی بھی وزیر اعظم کو پانچ سالہ مدت پوری نہیں کرنے دی گئی ، ہر ڈکٹیٹر نے اوسطً9سال غیر آئینی طور پر حکومت کی ، جبکہ عوام کے ووٹرز سے منتخب وزرا ئے اعظم کو اوسطً2سال سے زیادہ کا عرصہ شاید ہی ملا ہو۔پاکستان کو جمہوری نظام سے مسلسل محروم رکھا گیا، 2بار آئین توڑنے والوں کو بریت کا سرٹیفکیٹ عدالت نے دیا،ڈکٹیٹرز کو آئین سے کھلواڑ کرنے کا اختیار دیا گیا،جب ڈکٹیٹر کو پہلی بار کٹہرے میں لایا گیا تو سب نے دیکھا کیا ہوا؟اس کے برعکس ان وزرائے اعظم کو دیکھئے جو عوام کے ووٹوں سے وزیر اعظم بنے ۔

اس نااہل حکومت نے پاکستان کو کہاں سے کہاں لاکھڑا کیا ہے، معیشت بالکل تباہ ہو چکی ہے ، پاکستانی روپیہ بھارت، بنگلہ دیش، نیپال سے بھی نیچے گر چکا ہے ، غریب کیلئے دو وقت کی روٹی مشکل ہو چکی ہے ، بجلی ، گیس کے بل آسمان سے باتیں کر رہے ہیں ، اس نااہل حکومت نے

ہر معاملے پریو ٹرن لیا ہے ۔ قرضوں میں اتنا اضافہ ہو گیا ہے کہ پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں۔ووٹ کو عزت نہ ملی اور قانون کی حکمرانی نہ آئی تو پاکستان معاشی طور پر مفلوج ہی رہے گااور ایسے ممالک اپنے دفاع کے قابل نہیں رہتے ، خاص طور پر جب ، جب دشمن ممالک آپ کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…