بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اقتدا ر میں کس کی بدولت آیا؟عمران خان نے بڑا اعتراف کرلیا

datetime 21  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزیرا عظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں میڈیا و صحافت مافیا کے قبضے میں ہے، میرا یہ ماننا ہے کہ ہم سوشل میڈیا کی بدولت ہی اقتدار میں آئے ہیں، ہمارا مقابلہ مگرمچھوں سے ہے، عوام کو چاہیے گھٹیا سیاست کرنے والوں کا منہ بند کریں۔

نجی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا آپریٹرز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ مگرمچھوں سے ہے، عوام کو چاہیے گھٹیا سیاست کرنے والوں کا منہ بند کریں۔ملکی معیشت پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس گھر میں ڈاکہ پڑا ہو وہ گھر راتوں رات اپنے پائوں پرکھڑا نہیں ہو سکتا۔وزیر اعظم عمران خان نے دوست ملک کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح چین نے دولت پیدا کر کے نچلے طبقے کو غربت سے نکالا ، ہم بھی اسی طرح نجی سیکٹر کو مضبوط کر کے نچلے طبقے کو اپنے پاں پر کھڑا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت سے ہمیں شدید خطرہ ہے، آج بھارت پر شدت پسند سیاست دانوں نے قبضہ کر لیا ہے۔ مودی سرکار کے خلاف پورے ہندوستان میں احتجاج شروع ہو چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار اپنی اندرونی معاملات سے توجہ ہٹانے کے لئے پاکستان کے خلاف کوئی کارروائی کر سکتی ہے مگر ہم ہر طرح کے حالات کے لئے تیار ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت کی توجہ سیاحت اور آئی ٹی کی طرف ہے جس کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں موجود غریب طبقے کے لئے ہماری حکومت نے ہیلتھ کارڈ اور احساس کارڈ جیسے پروگرام متعارف کرائیں ہیں، اس طرح کے اقدامات پہلے کبھی نہیں کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دو پروگرامز جو نوجوانوں کو نوکریاں دیں گے ان میں ہائوسنگ منصوبہ اور سیاحت سے متعلق منصوبے شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…