سرینگر(آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں مزید ایک نوجوان شہید ہوگیا،جبکہ ایک حملے میں بھارتی پولیس آفیسر ہلاک اور ایک کاسٹیبل زخمی ہوگیا کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بارہمولہ میں بھارتی فوجیوں
کے آپریشن کے دوران ایک نوجوان شہید ہوگیا دریں اثناء بارہمولہ میں مشتعل مظاہرین کے حملے میں ایک بھارتی پولیس آفیسر ہلاک جبکہ کاسٹیبل زخمی ہوگیا سرینگر میں بھارتی فوجیوں نے گھر گھر تلاشی آپریشن کے دوران مزید چالیس افراد گرفتار کرلئے۔