جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

سعودی عرب میں 2 فوجی افسران کے سر قلم کردیئے گئے

datetime 14  ستمبر‬‮  2023 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں بغاوت کے جرم میں عدالت کے حکم پر 2 فوجی افسران کے سر قلم کردیئے گئے۔عرب میڈیا کے مطابق پائلٹ لیفٹیننٹ کرنل ماجد بن موسی عواد البلوی اور چیف سارجنٹ یوسف بن رضا حسن العزونی کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا،ان میں سے ایک پر فوجی غداری کا مرتکب ہونے کے ساتھ ساتھ قومی مفادات اور فوجی خدمات کے اعزاز کے تحفظ میں ناکامی کا الزام ثابت ہوا تھا جس پر موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

جب کہ دوسرے کو اعلیٰ، قومی اور فوجی زمروں میں غداری کا مرتکب پانے پر موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ ان دونوں کی سزا پر آج عمل درآمد کردیا گیا۔ سعودی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کو سزائے موت سنائے جانے کے ابتدائی فیصلے کے بعد مختلف اعلیٰ عدالتوں میں اپیل کا حق اور قانونی چارہ جوئی تک مکمل رسائی دی گئی۔جس کے بعد ایک شاہی حکم کی تعمیل میں دونوں کو آج طائف میں سزائے موت دے دی گئی۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…