ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

سعودی عرب کے مخالفین کو بڑی شکست کا سامنا

datetime 23  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی سینیٹرز نے سعودی عرب کو 1.15 بلین ڈالرز مالیت کے ہتھیاروں کی فروخت کے معاہدے کا راستہ روکنے سے متعلق قرارداد کو مسترد کر دیا ہے۔سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کے لیے پیش قراردادمسترد، 71 سینیٹروں نے مخالفت میں صرف 27 نے حمایت کی ،سعودی عرب کی طرف سے اپنی ملٹری طاقت میں اضافے سے متعلق امریکی ارکان پارلیمان کے تحفظات میں اضافہ ہو رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مشرقی وْسطیٰ میں امریکا کے اہم ترین حلیفوں میں سے ایک سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت کے اس معاہدے کا راستہ روکنے کے لیے قرارداد امریکی سینیٹ میں پیش کی گئی۔ اس قرارداد کے خلاف 71 سینیٹروں نے جبکہ 27 نے اس کے حق میں ووٹ دیا۔اس حوالے سے قانون سازی کی تجویز ری پبلکن سینیٹر رینڈ پال، ڈیموکریٹک سینیٹر کرِس مرفی کی طرف سے پیش کی گئی تھی۔ اگر یہ تجویز منظور کر لی جاتی تو گزشتہ 18 ماہ سے جاری یمن تنازعے میں سعودی عرب کے کردار کے باعث اسے ایک بلین سے زائد مالیت کے ہتھیاروں کی فروخت کے اس معاہدے کا راستہ روکنا ممکن ہو جاتا۔سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئر مین سینیٹر جان مککین کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے حلیفوں کو ہتھیاروں کی فراہمی نہیں روک سکتا، جو انہیں اسلامک اسٹیٹ کے خلاف لڑائی کے لیے درکار ہیں۔ میککین کا کہنا تھا، ’’ٹینکوں کی فروخت کے معاہدے کا راستہ روکنے سے سعودی عرب ہی نہیں بلکہ خیلجی پارٹنرز بھی یہی سمجھیں گے کہ امریکا علاقے سے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے سے اجتناب کر رہا ہے اور ایک ناقابل بھروسہ پارٹنر ہے۔1.15 بلین مالیت کے اس معاہدے میں 100 سے زائد جنگی ٹینک، مشین گنیں، سموک گرینیڈ لانچر، نائٹ وڑن ڈیوائسز، میدان جنگ میں ناکارہ ہوجانے والے ٹینکوں کو نکالنے والی گاڑیاں اور دیگر تربیتی اسلحہ شامل ہیں۔سعودی عرب اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف ایک ملٹری کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ امریکا کا کہنا ہے کہ وہ اس تنازعے میں محض مشیرانہ کردار ادا کر رہا ہے، جو اب تک 10 ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت اور 30 لاکھ سے زائد کے بے گھر ہونے کی وجہ بن چکا ہے۔سعودی عرب کو اسلحے کی فراہمی کے معاہدے کے مخالفین کا مؤقف ہے کہ سعودی عرب ان علاقوں پر بھی بمباری کر رہا ہے جہاں واشنگٹن حکومت نے اسے باز رہنے کا کہا تھا جبکہ جنگی صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہاں القاعدہ اور داعش اپنے قدم مضبوط کر رہے ہیں۔گزشتہ ہفتے امریکی بار ایسوسی ایشن کی طرف سے کہا گیا تھا کہ اس بات کے قابل بھروسہ رپورٹس موجود ہیں کہ سعودی عرب امریکی ساختہ ملٹری ساز و سامان کو سویلین کے خلاف اندھا دھند اور ضرورت سے زائد طاقت کے ساتھ حملوں میں استعمال کر رہا ہے۔ بار کی طرف سے ریاض حکومت کے ساتھ فوجی تعاون فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…