ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

شدید ترین ال نینیو نے خطرے کا الارم بجا دیا :بین الاقوامی امدادی ادارے پریشان

datetime 30  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک)بین الاقوامی امدادی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ اب تک ریکارڈ کیے جانے والے شدید ترین ال نینیو کی وجہ سے سنہ 2016 میں کروڑوں افراد بھوک اور بیماری کے خطرے سے دو چار ہو سکتے ہیں۔موسم میں تبدیلی کی وجہ سے بعض علاقوں میں خشک سالی اور بعض علاقوں میں سیلاب میں اضافہ ہو جائے گا۔افریقہ کے بعض علاقوں میں خوراک کی کمی فروری میں شدید ہوگی جبکہ آنے والے چھ مہینوں کے دوران جزائر غرب الہند اور وسطی و جنوبی امریکی علاقے بھی اس سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ال نینیو کے تحت کئی کئی سالوں بعد وقفے وقفے سے آنے والی موسمی تبدیلی عالمی حدت میں اضافہ کرتی ہے اور موسم کے مزاج کو بگاڑ دیتی ہے اور اسی کے سبب سنہ 2015 آج تک کا ریکارڈ شدہ سب سے گرم سال رہا۔ریڈینگ یونیورسٹی کے ڈاکٹر نک کلنگامین نے کہا: ’بعض حساب سے یہ اب تک کا شدید ترین ال نینیو تھا اور یہ اس بات پر منحصر کرتا ہے کہ آپ اسے کس طرح جانچتے ہیں۔ ’بہت سے خط استوائی ممالک میں ہم نے بارش میں 20 سے 30 فی صد کی کمی دیکھی۔ انڈونیشیا میں قحط سالی رہی اور بھارتی مون سون معمول سے 15 فی صد کم رہا اور آسٹریلیا اور برازیل کے لیے کم مونس ون کی پیش گوئی ہے۔‘امدادی اداروں کا کہنا ہے ایسے میں جبکہ کہ سیلاب اور خشک سالی دونوں ساتھ ہو تو اس کے اثرات خاطر خواہ اور پریشان کن ہوں گے۔ایک تخمینے کے مطابق افریقہ بھر میں تین کروڑ سے زیادہ افراد کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے اور گذشتہ سال اس میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ان میں سے ایک تہائی افراد ایتھوپیا میں رہتے ہیں اور ان کے بارے میں یہ کہا جا رہا ہے کہ انھیں آئندہ سال 2016 میں انسانی بنیادوں پر امداد کی ضرورت ہوگی۔برطانیہ کے انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ کے شعبے کا کہنا ہے کہ وہ 26 لاکھ افراد اور تقریباً سوا لاکھ بچوں کو ہنگامی تعاون فراہم کر رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ جنوری سنہ 2016 سے 80 لاکھ افراد کو کھانا یا اس کے لیے رقم فراہم کریں گے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ تقریبا چھ کروڑ افراد جنگوں کی وجہ سے نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔ آکسفیم جیسے ادارے کا کہنا ہے کہ شام، جنوبی سوڈان اور یمن میں جاری جنگوں کے موجودہ دباؤ پر سنہ 2016 کا ال نینیو تشویشناک اثرات مرتب کرے گا۔ان کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ میں غذا کی کمی فروری میں شدید ہوگی اور ملاوی میں 30 لاکھ افراد کو مارچ سے قبل انسانی بنیادوں پر دی جانے والی امداد کی ضرورت ہوگی۔ جبکہ گوئٹیمالا، ہینڈورس، ال سلواڈور اور نکاروگوا میں بارش کی کمی اور بارش کی زیادتی دونوں سے تقریباً 20 لاکھ افراد متاثر ہوں کے جبکہ وسطی امریکہ میں جنوری میں مزید سیلاب کا امکان ہے۔آکسفیم کی جین کوکنگ نے کہا: ’ایتھوپیا، ہیئٹی اور پاپوا نیو گنی میں ابھی سے لوگ خشک سالی اور فصل نہ ہونے سے متاثر نظر آنے لگے ہیں۔ ہمیں ان علاقوں میں فوری طور پر امداد پہنچانے کی ضرورت تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہاں کھانے پینے کی کمی نہ ہو۔‘ انھوں نے مزید کہا: ’ہم دوسری جگہ اس بڑے پیمانے پر ناگہانی صورت حال پیدا نہیں ہونے دے سکتے۔ اگر دنیا جنوبی افریقہ اور لاطینی امریکہ میں بحران پیدا ہونے کے انتظار میں رہی تو ہم ان سب سے نبردآزما نہں ہو سکتے۔‘ترقی پزیر دنیا کے بعض علاقوں میں ال نینیو کا براہ راست اثر نظر آئے گا جبکہ ترقی یافتہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں یہ جلوہ گر ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…