لاہور( این این آئی) بھٹہ چوک میں وارڈن کی جانب سے چالان کرنے پر شہری نے دلبرداشتہ ہو کر اپنی موٹرسائیکل کو آگ لگا دی ۔ متاثرہ شہری نے موقف اپنایا کہ ہیلمٹ پہن کر موٹرسائیکل پر جا رہا تھا وارڈن نے ناجائز چالان کیا۔وارڈن نے ایک چالان پر دوسرا چالان کیا ،وارڈن کی زیاددتی پر احتجاجاًموٹرسائیکل کو آگ لگائی ۔موٹرسائیکل جلنے پر لوگ اکٹھے ہو کر بھٹہ چوک پر تعینات وارڈن کے خلاف سراپا احتجاج ہو گئے۔