اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

ڈالر ایک دن میں 7 روپے مہنگا ہو گیا

datetime 1  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) آئی ایم ایف کی پاکستان پر عائد ہونے والی نئی شرائط کے بعد بدھ کے روز بھی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی پرواز جاری رہی۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کا ذرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ایکس چینج ریٹ حقیقی بنیادوں پر مارکیٹ فورسز پر چھوڑنے کی سخت ہدایات

اور بیشتر مطلوبہ شرائط پوری ہونے کے باوجود آئی ایم ایف کی نت نئی شرائط سے رواں ہفتے بھی اسٹاف لیول معاہدہ نہ ہونے خبروں سے بدھ کو دوسرے دن بھی ڈالر کی پرواز جاری رہی۔جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 265روپے سے بھی تجاوز کرگیا ہے جبکہ اوپن ریٹ 274روپے کی سطح پر آگیا۔اس طرح سے گذشتہ دو روز میں ڈالر کی نسبت پاکستانی روپیہ 2.35فیصد ڈی ویلیو ہوگیا ہے۔کاروباری دورانیے کے ابتدا میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 50پیسے کی کمی بھی واقع ہوئی لیکن کچھ ہی وقفے بعد ڈالر کی پرواز شروع ہوئی جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 5روپے کے اضافے سے 266.50روپے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 4.61روپے کے اضافے سے 266.11روپے کی سطح پر بند ہوئی۔اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر یک دم 7روپے کے اضافے سے 274روپے کی سطح پر بند ہوئی۔مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے بھی آئی ایم ایف قرض پروگرام معاہدے میں تاخیر ہورہی ہے اور درآمدی ادائیگیوں کے دبا بھی بڑھتا جارہا ہے۔ انفلوز نہ آنے اور معیشت کی مستقبل سے متعلق غیریقینی ماحول نے ڈالر کی طلب کو بڑھادیا ہے جس سے ڈالر دوبارہ بے قابو ہوتا نظر آرہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فی الوقت درآمدی سرگرمیاں تقریبا منجمد ہیں جسکی وجہ سے گذشتہ چند ہفتوں سے ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…