اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں سعودی عرب کے تعاون سے دس ارب ڈالر کی نئی آئل ریفائنری کے قیام کی راہیں ہموار ہو گئی ہیں، سترہ ماہ بعد متعلقہ حکام نے آئل ریفائننگ پالیسی تیار کرکے کابینہ کمیٹی کو بھجوا دی ہے، سرمایہ لگانے والی کمپنیوں کو چھ سال تک ٹیکس میں چھوٹ دینے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، اس طرح پاکستان میں دس ارب ڈالر کی بڑی سرمایہ کاری کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔