ممبئی(این این آئی) بھارت کے رئیلٹی شو بگ باس سیزن 16 کے فاتح الطاف نے مقبولیت میں شاہ رخ خان اور ویرات کوہلی کو پیچے چھوڑ دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر راج کرنے والے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی مقبولیت کی
دوڑ میں ’بگ باس 16 ‘ کے فاتح الطاف جو ایم سی اسٹین کے نام سے مشہور ہیں پیچھے رہ گئے۔ایم سی اسٹین کی بگ باس جیتنے کے بعد شئیر کی گئی انسٹا گرام پوسٹ کو 69 لاکھ52 ہزار 351 لائیکس ملے جبکہ ایک لاکھ سینتالیس ہزار 545 افراد نے کمنٹس کیے۔ لائیکس اور کمنٹس کی یہ تعداد اس سے قبل کبھی کسی بگ باس کے فاتح کی پوسٹ پر نہیں تھی ۔ایم سی اسٹین نے انسٹاگرام پر پہلا ‘لائیو سیشن’ کیا تو 10 منٹ میں اسے 5 لاکھ 41 ہزار افراد نے دیکھا۔ یہ لائیو سیشن دنیا کے 10 لائیو سیشنز میں شامل ہوا۔ شاہ رخ خان کے لائیو سیشن کو سب سے زیادہ ویوز 2 لاکھ 55 ہزار ملے تھے۔ایم سی اسٹین کی پوسٹ کا موازنہ ویرات کوہلی کی پوسٹ سے بھی کیا گیا جس میں کوہلی پیچھے رہ گئے۔