اسلام آباد( آن لائن) شعبان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا ۔چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج منگل کو شام اسلام آباد میں ہوگا، جس میں شعبان کا چاند دیکھا جائے گا۔واضح رہے کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات کو ملک بھر میں شب معراج عقیدت و احترام سے منائی گئی۔