اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

اچھا ہے میں قلندرز کیخلاف نہیں کھیلتا ورنہ شاہین ، حارث اور زمان کا سامنا کرنا پڑتا ، فخر زمان

datetime 20  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( این این آئی) پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلنے والے بیٹر فخر زمان نے اپنی ٹیم کی بولنگ لائن کی تعریف کی ہے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل میں گزشتہ شب کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کا مقابلہ ہوا جس میں کنگز نے قلندرز کو باآسانی 67 رنز سے شکست دی تھی ۔

کراچی کی اننگز کے دوران کیمرے پر کمنٹیٹرز بازید خان اور ڈینی موریسن سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ میچ کی پچ اچھی لگ رہی ہے، اگر اس پر شاہین کا سوئنگ نہیں ہوا تو اس کا مطلب ہے کہ پچ پر زیادہ سوئنگ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی اور لاہور کے درمیان میچ ہمیشہ بڑا ہوتا ہے، دونوں ٹیم کے کھلاڑیوں پر یکساں دبا ہوتا ہے، اس کا اندازہ کراڈ سے ہی لگایا جاسکتا ہے کیونکہ کراڈ بڑی تعداد میں موجود ہے۔فخر زمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ سارے فاسٹ بولرز ہمارے پاس ہیں، اچھا ہے کہ میں لاہور کے خلاف نہیں کھیلتا ورنہ شاہین، حارث اور زمان کا سامنا کرنا پڑتا۔قومی بیٹر کا مزید کہنا تھا کہ ہماری فاسٹ بولنگ بہت زبردست ہے، ہم ان کی بولنگ کو انجوائے کرتے ہیں، اچھا لگتا ہے یہ ہماری طرف ہیں۔واضح رہے کہ کراچی کنگز کی جانب سے دیئے گئے 186رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 18ویں اوور میں 118 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، اس طرح کراچی کی ٹیم 67 رنز سے میچ جیت گئی۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…