اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ملک بھر میں آخری کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آج جمعہ کے روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 23 پیسے سستا ہوکر 269 روپے 28 پیسے کا ہوگیا۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 273 روپے کا ہے اور آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہوا۔