پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات، 82 نشستوں کے نتائج مکمل ، نتائج نے سب کو حیران کر دیا

datetime 4  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)آزاد کشمیر میں پونچھ ڈویژن کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف 229نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے مطابق 787 نشستوں میں سے 708 کے نتائج موصول ہوئے ہیں، مسلم لیگ ن 129 نشستوں کے ساتھ

دوسرے اور پاکستان پیپلز پارٹی 104نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق جموں و کشمیر پیپلز پارٹی 28 نشستوں کے ساتھ چوتھے اور تحریک لبیک پاکستان 7 نشستوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئی۔جمعیت علمائے اسلام، آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس اور جماعت اسلامی نے چار چار نشستیں حاصل کیں جبکہ آزاد امیدوار 199 نشستیں لے گئے۔اس طرح، حکمران اتحاد 233 نشستوں پر کامیاب ہوا جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے 276 نشستیں جیت لیں، 79 نشستوں کے نتائج آنا باقی ہیں۔مظفرآباد کی طرح راولاکوٹ کی میئر شپ بھی اپوزیشن کے حصے میں آنے کا امکان ہے۔ پی ٹی آئی کھائی گلہ، ہجیرہ، عباسپور اور دھیر کوٹ میونسپل کمیٹیز میں بھی چیئرمین نہیں بنا سکے گی۔دوسری جانب ترجمان وزیر اعلی پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں جس طرح 13رنگی پارٹی کا صفایا کیا ہے ایسے ہی قومی انتخابات میں کرے گی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ این آر او لینے والوں کو تب پتا چلے گا جب عوام ان کا ووٹ کی بجائے جوتوں سے سواگت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ مافیا ایڑھی چوٹی کا زور لگا لے، قومی انتخابات سے راہ فرار اختیار نہیں کر سکتے۔جنھوں نے پاکستان کو ترقی کی جانب گامزن کرنا تھا وہ تنزلی کے طرف لے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف مارچ کرنے والوں کے دور میں مہنگائی کئی گنا بڑھ چکی ہے۔ملک اس وقت سنگین معاشی بحران کا شکار ہے، عمران خان قوم کی واحد امید ہیں۔ ملک کو تمام بحرانوں سے نکالنے کا واحد حل فوری اور صاف و شفاف انتخابات ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…