ممبئی (این این آئی)بھارتی کامیڈین وِپول گوئل نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں اپنی قومی ٹیم کی پہلے پاکستان اور پھر سری لنکا سے شکست پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔بھارتی کامیڈین وِپول گوئل نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ پاکستان ہمیشہ بھارت کو اہم میچز میں ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیتا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہم پاکستان کو بے معنی میچز میں ہراتے ہیں اور پاکستان ہمیں اہم میچز میں ہرا کر ٹورنامنٹ سے ہی باہر کردیتا ہے۔بھارتی کامیڈین کی اس بات سے دیگر بھارتی سوشل میڈیا صارفین بھی اتفاق کرتے نظر آئے۔ایک صارف نے لکھا کہ یہ بڑھیا بات کی ہے۔ایک اور صارف نے لکھا کہ کیونکہ پاکستانی جانتے ہیں کہ ہماری باؤلنگ تھرڈ کلاس ہے۔