ہفتہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2026 

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس ،ایف آئی اےنے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو 26 سوالات پر مشتمل سوالنامہ دے دیا

datetime 7  ستمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو 26 سوالات پر مشتمل سوالنامہ دے دیا۔اسد قیصر سے تفصیلی شناخت، پیشہ، سیاست شروع کرنے کی تاریخ سمیت تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ایف آئی اے نے اسد قیصر سے سوال کیا کہ پی ٹی آئی میں کب شمولیت اختیار کی اور اس سے پہلے کیا کرتے تھے؟۔

ایف آئی اے کی جانب سے سوال کیا گیا کہ جب سیاست میں آئے تو اس وقت ذریعہ معاش کیا تھا اور اب کیا ہے؟ نجی بینک کے اکائوئنٹس کو پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں مسترد کیا۔اسد قیصر سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ اسے اپنا اکائونٹ تسلیم کرتے ہیں؟ اکائونٹس کھولنے کا مقصد کیا تھا؟ کیا ان اکائونٹس میں باہر ممالک سے فنڈز آئے ہیں؟ایف آئی اے کی جانب سے یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ کیا آپ نے ان اکائونٹس کو الیکشن کمیشن میں ظاہر کیا تھا؟ اکائونٹس کون چلاتا تھا اور چیک پر کون دستخط کرتا تھا؟ ایف آئی اے نے اسد قیصر سے ٹیکس گوشوارں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔ایف آئی اے دفتر میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ سیاسی پارٹی کو الیکشن کمیشن ڈیل کرتا ہے، ایف آئی اے کا دائرہ اختیار نہیں ہیانہوں نے کہا کہ سوالنامہ دیا گیا ہے، سولہ سترہ سوالات ہیں، لیگل ٹیم سے مشورہ کر کے جواب دوں گا، پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دی تھی اس وجہ سے نہیں آرہا تھا۔اسد قیصر نے کہا کہ عمران خان کا ہر دن جلسہ پہلے سے بڑا ہوتا ہے، (آج)جمعرات کے جلسے کا بلیک آئوٹ کیا گیا، انہوں نے مارشل لاء کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے،یہ سیاسی انتقام ہے، ہم اداروں کاا حترام کرتے ہیں۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ ن لیگ اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، اکائونٹ فعال ہیں، ہم نے شفاف طریقے سے پارٹی اخراجات چلائے، ایک اکائونٹ میں21 لاکھ اور دوسرے میں 7 لاکھ ہیں۔اس موقع پر خیبرپختون خوا کے وزیر محنت شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اسد قیصر میرے بڑے ہیں اس وجہ سے ان کے ساتھ آیا ہوں، ہم چاہتے ہیں کہ ادارے مضبوط ہوں۔

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…