لاہور (آن لائن) رواں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی ڈالر کی اونچی اڑان جاری رہی جس کے نتیجے میں ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں 2 روپے 58 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور اس اضافے کے ساتھ ڈالر کی انٹربینک قیمت 224 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ تین روز کے دوران ڈالر کی انٹربینک قیمت میں 5 روپے 2 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔