کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر نثار کھوڑو نے کہا ہے کے عمران خان جان بوجھ کر ادارے کے سربراہ کے متعلق متنازعہ بیان دے کر چاہتے ہیں کے اب کوئی ان سے بات کرے۔حکومت جانے کے بعد گیم عمران خان کے ہاتھ سے نکل چکی ہے اس لئے وہ ادارے کو متنازعہ بنا رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاری کے این سے 246 کے ضمنی انتخاب کے متعلق پارٹی کے رہنماں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔۔انہوں نے کہا کے عمران خان نے وزیراعظم ہوتے جنرل باجوہ کو توسیع کی منظوری دی تھی اور حکومت سے باہر نکلنے کے بعد اب عمران خان آرمی چیف کی تعیناتی کے آئینی مرحلے کو متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔عمران خان قوم کو بتائیں کے وہ حکومت میں رہ کر آرمی چیف کی توسیع کی منظوری دے تو بھتر اگر کوئی اور حکومت آرمی چیف کی تعیناتی کا آئینی فیصلہ کرے تو پہر آئینی مرحلے کو متنازعہ کیوں بنا رہے ہیں۔نثار کھوڑو نے کہا کے عمران خان کو اصل غصہ حکومت چھن جانے کا ہے اس لئے وہ نفسیاتی مریض بن چکے ہیں اس لئے عمران خان کو مشورہ ہے کے وہ اپنا نفسیاتی علاج کرائیں ورنہ حکومت چھن جانے کی بے عزتی عمران خان کو سونے نہیں دے گی۔انہوں نے کہا کے قوم کا متفقہ فیصلہ ہے کے ادارے کی سیاست میں مداخلت نہ ہو مگر عمران خان ادارے کی سیاست میں مداخلت چاہتے ہیں تاہم آرمی چیف کی تعیناتی کا طریقہ کار آئین میں واضع ہے۔انہوں نے کہا کے عمران خان خود کو آئین اور قانون سے بالاتر سمجھنا بند کریں۔ آمر پرویز مشرف کے ریفرینڈم کی مھم چلانے والے عمران خان بتائیں کے جب پرویز مشرف نے پیپلز پارٹی کے بندے توڑے تو اس وقت انہوں نے پرویز مشرف پر تنقید کیوں نہیں کی تھی۔نثار کھوڑو کا کہنا تھا کے عمران خان ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے بجائے خود محب الوطن بنیں۔
انہوں نے کہا کے عمران کے سازش والے بیانیے کو ان کے صدر عارف علوی نے رد کردیا ہیاب عمران خان اپنے عارف علوی سے پوچھیں کے انہوں نے عدم اعتماد کے پیچھے کسی کا اشارہ نہ ہونے کا بیان کیسے دیا۔ دریں اثنا پیپلز پارٹی نے لیاری این اے 246 میں ضمنی انتخاب کے لئے مہم تیز کردی ہے
اس ضمن میں نثار کھوڑو کی صدارت میں لیاری کی یوسیز کے پارٹی کے نامزد چیئرمین وائس چیئرمین اور کونسلز کا اجلاس ہوا جس میں ضمنی انتخاب میں گھر گھر مہم تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقعے پر نثار کھوڑو نے کہا کے لیاری پیپلز پارٹی کا گڑھ تھا
اور رہے گا۔لیاری کی عوام ایک جھوٹے شخص عمران خان کو شکست دے کر جیالے نبیل گبول کو کامیاب کرے گی اور پیپلز پارٹی لیاری سے اپنی چھینی گئی نشست دربارہ حاصل کرلے گی۔