اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کا پاک فوج کی سینیئر قیادت سے متعلق ہتک آمیز بیان آئی ایس پی آر نے اوور ری ایکٹ کیا، فواد چوہدری

datetime 6  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئی ایس پی آر نے اوور ری ایکٹ کیا، عمران خان نے جرنیلوں کا نام نہیں لیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کی

تقریر دکھانے سے کون سی قیامت آئے گی۔ایک انٹرویومیں انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اوقات یہ رہ گئی ہے یہ باہر بیٹھ کر برگر نہیں کھا سکتے،لوگ ان کو بیٹھنے نہیں دے رہے۔فواد چودھری نے کہا کہ ہمارے ہمسائے میں آئی ٹی کاانقلاب آ رہا ہے،آپ پاکستان کو کہاں لیکر جانا چاہتے ہیں؟عدالتوں میں ہمارے خلاف سیاسی کیسز چل رہے ہیں، ان کے عدالتوں میں کرپشن کے کیسز چل رہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستان میں ادارے قانون کے مطابق نہیں چل رہے، ہمارے یہاں ادارے شخصیات پر چل رہے ہیں، شخصیات فیصلہ کرتی ہیں کہ قانون کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالت اورفوج کو متنازعہ نہیں بنانا چاہئے،سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر مشترکہ جوڈیشری ریفامز پر بات کریں۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف پاکستان کے عدالتوں سے مفرور ہیں،جن کے پاس 84ممبر ہیں وہ وزیراعظم بن کر بیٹھا ہوا ہے،جن کے پاس155ممبر ہیں وہ باہر بیٹھ کر اپوزیشن کر رہا ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ ملک میں اس وقت مہنگائی سے حالات بہت خراب ہیں،ہمارا فوج اور جوڈیشری سے کوئی جھگڑا نہیں ہے، پاکستان کے عوام اور اداروں میں تفریق کسی کے مفاد میں نہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام اس وقت عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں،ہم چاہتے ہیں عوام اور اداروں میں کوئی تفریق نہ ہو۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…