واشنگٹن (این این آئی)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے بعد ری پبلکن رہنما سازشی تھیوریاں گھڑنے لگے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ری پبلکن سینیٹر رینڈ پال اور مارکو روبیو نے دعوی کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پرچھاپہ اس لیے مارا گیا تا کہ ٹرمپ کو قانونی گھیرے میں لانے کے لیے جعلی ثبوت پلانٹ کیے جا سکیں۔ایف بی آئی نے 8 اگست کو فلوریڈا میں ٹرمپ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر
اہم دستاویزات قبضے میں لی تھیں۔تاہم گزشتہ دنوں ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے برآمد کیے گئے دستاویزات کی تفصیلات عدالت میں جمع کرائی گئیں۔
رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کے گھر سیٹاپ سیکرٹ خالی خفیہ فولڈرز اور کئی دیگر دستاویزات برآمد کی گئیں،
ٹرمپ نے 11 ہزار سرکاری دستاویزات اپنے پاس رکھی ہوئی تھیں۔امریکی میڈیا کے مطابق
ٹرمپ کے گھر سے برآمد کی گئیں 18 دستاویزات پر ٹاپ سیکرٹ، 53 پر سیکرٹ اور 31 پرکانفیڈنشل کا لیبل لگا ہے۔