سرگودھا(این این آئی) کھرڑیانوالہ میں مغوعیہ کے اغواء کاروں کے حق میں بیان دینے کی رنجش میں نوجوان نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے بہن اور بھانجی کو قتل کر دیا پولیس نے مقتولین ماں بیٹی کی نعشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر کے
قاتل ملزم گرفتار کو دوہرے مقدمہ قتل میں گرفتار کر لیا اور مصروف تفتش ہے۔مقتولین ماں بیٹی کو سپردخاک کر دیا گیا ہے۔زرائع کے مطابق کھرڑیانوالہ کے گاوں چک نمبر پاندیانوالہ کے اکرم کی بیوی عذرا بی بی اور اسکی بیٹی رابعہ بی بی کو امداد نامی شخص نے اپنے ساتھیوں کے ہمراء اغواء کرلیا جس کا مقدمہ تھانہ کھرڑیانوالہ میں درج ہوا تو مغوعیہ ماں عزرا بی بی نے اغواء کاروں کے حق میں بیان دے دیا جس رنجش پر بھائی شہباز نے غیرت کا نام پر فائرنگ کر کے بہن عزرا بی بی اور بھانجی رابعہ بی بی کو قتل کر دیا جن کی نعشیں پولیس نے تحویل میں لیکر پوسٹ کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیں اور مقتولہ کے خاوند کی مدعیت میں ماں بیٹی کے دوہرے قتل کا مقدمہ درج کرکے قاتل ملزم کو گرفتار کر لیاـاس واردات کی مقتولین ماں بیٹی کو آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کر دیا گیا۔