پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

جاپان کی اولین خاتون فوٹو جرنلسٹ 107 سال کی عمر میں چل بسیں

datetime 23  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو (این این آئی)جاپان کی پہلی خاتون فوٹو جرنلسٹ اور مایہ ناز فوٹوگرافر سونیکو ساساموتو107 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق جاپان کی پہلی خاتون فوٹو جرنلسٹ سونیکو ساساموتو اچھی صحت کے راز کے طور پر

ہر رات ایک گلاس ریڈ وائن لینے کی دعویٰ کرتی تھیں، وہ اپنی 108 ویں سالگرہ سے صرف دو ہفتے قبل 15 اگست کو طویل عمر پا کر چل بسیں۔سونیکو ساساموتو پہلی جنگ عظیم شروع ہونے کے سال ٹوکیو میں پیدا ہوئیں، وہ بنیادی طور پر ایک مصور بننا چاہتی تھی لیکن ان کے والد نے ایک بلیک اینڈ وائٹ فلم سے متاثر ہو کر ان کی حوصلہ شکنی کی بعدازاں انہوں نے فوٹوگرافر کے طور پر کام کرنا شروع کیا اور 1940 میں فوٹوگرافک ایسوسی ایشن آف جاپان میں شمولیت اختیار کی۔خاتون فوٹوجرنلسٹ کے موضوعات دوسری جنگ عظیم کے بعد جاپان پر امریکی قبضے کی نگرانی کرنے والے جنرل ڈگلس میک آرتھر سے کوئلے کی کان کنوں کی بیویوں تک مختلف شعبوں پر مشتمل تھے۔سونیکو ساساموتو نے عمر کی 107 ویں بہار پر قدم رکھنے کے بعد ویب سائٹ آرٹ اینڈ ڈیزائن انسپیریشن کو ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ہر رات ایک گلاس ریڈ وائن اور چاکلیٹ کا ایک ٹکڑا ان کی لمبی عمر کے راز میں شامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…