پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

طویل عرصے بعدانسٹا گرام پرواپسی’آریان نے اس سال کی اپنی پہلی تصویر کیساتھ ہی ہلچل مچادی

datetime 23  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے پاس اپنے بچوں کی کونسی تصویر نہیں تھی؟ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اداکار نے اظہار کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کے بڑے صاحبزادے آریان خان نے ایک سال کے وقفے کے بعد انسٹاگرام پر واپسی کی ہے،

انہوں نے اس سال کی اپنی پہلی تصویر کے ساتھ ہی ہلچل مچادی ہے۔ہوا کچھ یوں کہ آریان خان جنہوں نے 15 اگست 2021ء کو اپنی آخری انسٹا پوسٹ کی تھی، انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر واپسی کے لیے جس تصویر کا انتخاب کیا، اْس میں بہن سہانا خان اور چھوٹا بھائی ابرام بھی موجود ہیں۔آریان خان کی اس تصویر میں شاہ رخ کے تینوں بچوں نے خوبصورت انداز میں موجود ہیں، کنگ خان کے بڑے صاحبزادے نے یہ تصویر ‘ہیٹ ٹرک’ کے کیشن کے ساتھ شیئر کی۔تصویر میں سہانا خان نے نیلے رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے اور چہرے پر مسکراہٹ پھیلی ہوئی ہے، آریان نے ہری جیکٹ کے ساتھ اسی کے ہلکے شیڈ کی ٹائی لگا رکھی ہے جبکہ ابرام بلیک ہوڈی اورپینٹ میں شرارتی انداز میں نظر آرہے ہیں۔شاہ رخ خان کی نظر جب اس خوبصورت تصویر پر پڑی تو انہوں نے تبصرہ کیا اور آریان سے پوچھا کہ یہ تصویر میرے پاس کیوں نہیں ہے؟ یہ مجھے ابھی بھیجو۔آریان، سہانا اور ابرام کی اس تصویر پر مداحوں نے بھی دلچسپ تبصرے کیے، ایک نے لکھا کہ ‘خوبصورت تصویر، ایک فریم میں 3 پیارے’، دوسرے نے لکھا بہت ہی قیمتی تصویر جبکہ تیسرے مداح کو تصویر کے ذریعے آریان خان میں شاہ رخ خان کی جھلک نظر آگئی اور اْس نے لکھا کہ ‘آپ ایس آر کے کی طرح نظر آتے ہیں۔شاہ رخ خان آج کل اپنی فلم جوان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، وہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ عکاس بندی کیلیے چنئی پہنچے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…