اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

بابر اعظم اور ویرات کوہلی پہلی بار ایک ٹیم کا حصہ بنیں گے

datetime 20  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)دورِ حاضر کے دو بہترین بلے باز قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی پہلی بار ایک ٹیم کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 2023ء میں بابر اعظم اور ویرات کوہلی ایک

دوسرے کے ہمراہ ایک ٹیم میں کھیلیں گے، یہ دونوں بہترین بیٹرز افرو ایشیا کپ 2023ء کا حصہ ہوں گے۔رپورٹس کے مطابق بابر اور کوہلی سمیت بھارت اور پاکستان کے دیگر کرکٹرز بھی 2023ء کے وسط میں افرو ایشیا کپ کا حصہ ہوں گے۔دوسری جانب ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سربراہ پرابھاکرن تھنراج کا کہنا ہے کہ ہمیں ابھی تک بورڈز سے تصدیق نہیں ملی ہے، ہم وائٹ پیپر پر کام کر رہے ہیں اور اسے دونوں بورڈز کو جَلد پیش کیا جائے گا۔پرابھاکرن تھنراج کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے شائقین پاک بھارت کھلاڑیوں کو ایک ساتھ ایکشن میں دیکھنا چاہتے ہیں، ہماری خواہش ہے افرو ایشیا کپ سیاست سے دور اور پاک رہے۔ترجمان ایشین کرکٹ کونسل نے کہا ہے کہ ہمارا منصوبہ ہے کہ پاکستان اور بھارت کے بہترین کھلاڑی ایشین الیون میں کھیلیں۔واضح رہے کہ افرو ایشیا کپ 2005 کے بعد آخری بار 2007 میں منعقد ہوا تھا، بعد ازاں نشریات اور سیاسی مسائل کے سبب اسے منسوخ کر دیا گیا تھا جبکہ یہ کرکٹ ٹورنامنٹ اب آئندہ سال 2023ء میں دوبارہ کھیلا جائے گا۔2007ء کے ٹورنامنٹ میں ایم ایس دھونی نے حصہ لیا تھا جبکہ 2005ء کے ایڈیشن میں شاہد آفریدی نے راہول ڈریوڈ اور وریندر سہواگ کے ساتھ ایک ہی ٹیم میں پرفارمنس دی تھی۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…