اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

دنیا بھر میں تقریبا ًایک ارب لوگ ذہنی مسائل میں مبتلا اقوامِ متحدہ کی جانب سے تازہ ترین ڈیٹاجاری

datetime 20  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنیوا(این این آئی)اقوامِ متحدہ کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ڈیٹا میں کہاگیا ہے کہ دنیا بھر میں تقریبا ایک ارب لوگ کسی نہ کسی قسم کے ذہنی مسائل میں مبتلا ہیں۔ اس ڈیٹا میں جو چیز زیادہ فکر انگیز ہے وہ یہ کہ اس تعداد میں ہر سات میں سے ایک نوجوان شامل ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے بتایاکہ کووڈ19کے پہلے سال میں ڈپریشن اور انگزائٹی جیسی عام حالتوں کی شرح میں 25 فی صد سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ اس صدی کے سب سے بڑے ذہنی صحت کے ریویو میں عالمی ادارہ صحت نے مزید ممالک کو بگڑتی صورتحال کو قابو میں لانے کے لیے زور دیا۔اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈھینم کا کہنا تھا کہ ہر کسی کی زندگی میں کوئی نہ کوئی ایسا ہے جس کو ذہنی صحت کا مسئلہ درپیش ہے۔ اچھی ذہنی صحت کا مطلب اچھی جسمانی صحت اور یہ نئی رپورٹ تبدیلی کے لیے ایک مضبوط کیس بناتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ذہنی صحت اور عوامی صحت، انسانی حقوق اور سماجی معیشت کی ترقی کے درمیان پیچیدہ تعلقات ہیں، جس کا مطلب ہے کہ ذہنی صحت کے حوالے سے پالیسی اور عمل کی تبدیلی افراد، معاشروں اور ممالک کے لیے حقیقی اور ٹھوس نتائج دے سکتی ہے۔ ذہنی صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری ایک بہتر زندگی اور مستقبل میں سرمایہ کاری ہے۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…