اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

ہنگو،شادی نہ کروانے پر نوجوان نے باپ کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا

datetime 20  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ(این این آئی) ضلع ہنگو کے دیہی علاقہ شاہو خیل کے رہائشی نوجوان نے شادی نہ کروانے پر باپ کے خلاف ضلعی پولیس سربراہ کو درخواست دے دی ہے۔سوشل میڈیا پر چند روز سے زیر گردش یہ درخواست ہنگو شہرکے نواحی علاقہ شاہو خیل کے

محمود اللہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو کے نام دی ہے جس میں درخواست گزار نے تحریرکیا ہے کہ وہ ٹیوب ویل آپریٹر ہے اور اْس کی عمر 28 سال ہوگئی ہے لیکن والد شادی کی بابت بے فکرہے۔ وہ موجودہ بے حیائی کے دور میں اب تک گناہ سے بچا رہا ہے لیکن کب تک؟ اپنی درخواست میں مزید لکھا ہے کہ والد انتہائی سخت دل انسان ہے جو نہیں چاہتا کہ میرا گھر آباد ہوجائے۔ درخواست میں ڈی پی او سے کہا گیا ہے کہ والد معین گل کو بلاکر تنبیہ کی جائے کہ اپنے جواں سال بیٹے کی شادی کا جلداز جلد بندوبست کرائے۔ واضح رہے کہ محموداللہ حاضر سروس ملازم ہے اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ہنگو میں ٹیوب ویل آپریٹرہے۔ درخواست گزار کے دئے گئے موبائل فون نمبر پرمتعددبار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم محموداللہ کا نمبر مسلسل بند جارہا تھا جبکہ باخبرسرکاری ذرائع نے محموداللہ کی درخواست کی تصدیق کی ہے۔یادرہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو نے یہ درخواست مزید کاروائی کے لئے ڈی ایس پی ہنگو سٹی کے نام مارک کردی تھی تاہم پولیس سٹیشن ہنگو سٹی نے رابطہ کرنے پر لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی تک اْن کے پاس ایسی کوئی درخواست نہیں آئی ہے۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…