قصور(این این آئی) چائنہ سے آئے چینی نوجوان نے اسلام قبول کرلیا، زینگ دونگشی نے دین اسلام سے متاثر ہوکر صاجزادہ مفتی محمد ارشاد علی قادری کے ہاتھوں پر اسلام قبول کیا۔ زینگ دونگشی نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام زینگ دونگشی سے تبدیل کرکے اسلامی نام عبدااللہ رکھ لیا۔ چینی نوجوان زینگ دونگشی نے کہا کہ میں نے دین اسلام سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا ہے دین اسلام پیار محبت امن اور بھائی چارہ کادرس دینے والا مذہب ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اللہ کے آخری نبی ہے انکے بعد کوئی نبی نہیں آئے نبی کریمُ کی سنت پر عمل پیرا ہوکر دنیا اور آخرت کی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔