اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

آپ غریبوں کے بجائے کسی اور کی جیب کاٹیں،شوکت ترین اور مفتاح اسماعیل میں دلچسپ مکالمہ

datetime 20  جون‬‮  2022 |

اسلام آباد(آن لائن)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ امید ہے آئی ایم ایف پروگرام ایک،دو دن میں بحال ہو جائے گا، آئی ایم ایف کو ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے اور 12 لاکھ آمدن پر انکم ٹیکس چھوٹ پر کوئی اعتراض نہیں۔یہ بات انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہماری طرف سے دی گئی 12 لاکھ سالانہ آمدنی پر انکم ٹیکس کی چھوٹ برقرار رہے گی۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم ٹیکس بڑھانے پر ناراض ہوجاتے ہیں، شہباز شریف بار بار ٹیکس کم کرنے پر زور دے رہے ہیں،وزیر اعظم سے کہتا ہوں کہ ٹیکس نہ بڑھاؤں تو آمدن کیسے بڑھے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ایک اندازہ ہے کہ پاکستان 80 ٹن سونا سمگل ہوتا ہے، صرف 15 کلو سونا قانونی امپورٹ ہوتا ہے، سونے کی درآمد پر ڈیوٹی کم کر رہے ہیں۔ قبل ازیں ایوانِ بالا کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ، محصولات و اقتصادی امور کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا. اجلاس میں وفاقی وزیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، سینیٹرز، طلحہ محمود، محسن عزیز، ذیشان خانزادہ، سعدیہ عباسی، انوار الحق کاکڑ، دلاور خان، شوکت فیاض احمد ترین،چیئرمین ایف بی آر اور وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی. پاکستان فارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے وفاقی وزیر خزانہ کو سیلز ٹیکس ریفنڈ کی عدم ادائیگی کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا. وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ریفنڈ کے معاملات کو جلد سے جلد کو یکسو کرتے ہوئے طے کرنے کی حامی بھری. کمیٹی نے فنانس بل 2022-23 کے حوالے سے کمیٹی کے

گزشتہ اجلاسوں میں طے کی گئی بجٹ سفارشات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے انہیں حتمی شکل دی. قائمہ کمیٹی کی جانب سے طے کی گئی سفارشات پر مشتمل مفصل رپورٹ سینیٹ اجلاس میں پیش کی جائیگی. اجلاس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ غریب عوام کو ریلیف ملے گا اور امیروں پر ٹیکس لگے گا، فارما سیوٹیکل کمپنیز کے ریفنڈ آئندہ چار روز سے ادا کرنے شروع کردیں گے، اگر چار دنوں میں ریفنڈ کی سلسلہ شروع نہ ہوسکا تو

آئندہ دو ماہ میں پیسے کلئیر کر دیں گے۔ مفتاح اسماعیل نے اجلاس کے دوران انکشاف کیا کہ گزشتہ مالی سال صرف 14 سے پندرہ کلوگرام سونا قانونی طریقے سے پاکستان آیا جب کہ ہر سال 80 ٹن سونا ملک میں اسمگلنگ سے آ رہا ہے، جیولرز ایسے بھی ہیں جن کی روزانہ کروڑ روپے سے زائد کی آمدنی ہوتی ہے، جب دکاندار سے پوچھا تو کہا روزانہ چار ہزار کی سیلز ہوتی ہے۔ کمیٹی کے رکن شوکت ترین نے کہا کہ ہم نے فارماسیوٹیکل کمپنیز

کے لیے سیلز ٹیکس کو دستاویزی بنانے کے لیے کام کیا، ادویات سازی کے ساتھ وہی فیکٹری جوسز بنا رہی ہے، ادویات ساز میک اپ کا سامان بنارہے ہیں اور سیلز ٹیکس نہیں دیتے، اگر انہیں 17 کی بجائے کم سیلز ٹیکس لگائیں گے تو یہ ادا ہی نہیں کریں گے۔شوکت ترین نے کہا کہ ایف بی آر نے ری فنڈ کا نظام خودکار بنایا ہے، اگر فارما والوں کا ری فنڈ رک گیا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ان کی ڈاکیو منٹیشن پوری نہیں، حکومت کو اس طرح کے مشکل فیصلوں سے واپس نہیں ہٹنا چاہیے۔

اجلاس کے دوران ممبران کمیٹی اور وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔ کمیٹی ممبران نے وزیر خزانہ سے کہا کہ وہ غریبوں پر ٹیکس عائد کرنے سے اجتناب کریں۔چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ تین سو سے اوپر جس کا ایک بھی ہندسہ جاتا ہے تو اسے ساری مالیت پر ٹیکس دینا ہوگا۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آپ کی بات میں وزن ہے لیکن پیسوں کی بہت ضرورت ہے۔شوکت ترین نے کہا کہ آپ غریبوں کے بجائے کسی اور کی جیب کاٹیں جس پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وہ بھی کاٹیں گے آپ بے غم رہیں۔مفتاح اسماعیل کے شوکت ترین کو جواب پر اجلاس میں قہقہے لگے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…