فیصل آباد(آن لائن)غلط انجکشن لگنے سے غریب طالب علم کا بازو کٹنے کا امکان بڑھ گیا، امداد و علاج معالجہ کی اپیل، ڈجکوٹ کے رہائشی ایک ٹانگ سے معذور محنت کش کاشف محمود کا12 سالہ بیٹا صائم وارڈ نمبر2گورنمنٹ پرائمری سکول ڈجکوٹ میں کلاس پنجم کا طالب علم ہے سکول میں 8 ماہ قبل حفاظتی انجکشن لگانے آئی ٹیم کے لگائے جانے والے غلط انجکشن سے صائم کے بازو میں دائمی زخم بن چکا ہے ہمہ وقت پیپ بہتی ہے غریب محنت کش اپنی جمع پونجی بیٹے کے علاج پر خرچ کر چکا ہے تاہم مرض بڑھتا ہی جا رہاہے کاشف محمود نے حکام بالا اور مخیر حضرات سے علاج کی اپیل کی ہے۔