اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

10 روپے کے سکوں سے 6 لاکھ کی گاڑی خریدنے والا شخص

datetime 20  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چنائی(این این آئی)بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے شخص نے 10 روپے کے سکوں سے 6 لاکھ روپے کی گاڑی خرید لی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک بھارتی شہری ویتریول کے چرچے ہیں جس نے ایک ماہ میں 10 روپے کے ڈھیروں سکے جمع کیے

اور 6 لاکھ روپے کی گاڑی خریدنے میں کامیاب ہوگیا۔ ویتریول جب گاڑیوں کے ایک معروف ڈیلر کے پاس شوروم پہنچا اور اسے اپنے آنے کی وجہ بتائی تو اس سمیت اس کے ملازمین کی حیرت کی انتہا نہ رہی کہ کوئی شخص 10 روپے کے سکوں سے 6 لاکھ روپے کیسے جمع کرسکتا ہے؟ویتریول کے مطابق اس کی والدہ ایک دکان چلاتی ہیں جہاں اکثر گاہک 10 روپے کے سکے لینے سے انکار کردیتے ہیں، اسی وجہ سے والدہ انہیں گھر لے آتی ہیں اور گھر پر ان سکوں کا ڈھیر جمع ہوجاتا ہے۔بھارتی شہری نے بتایا کہ جب اس نے گھر کے بچوں کو 10 روپے کے سکوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا تو اسے بہت دکھ ہوا اور پھر اس نے 10 روپے کے سکوں سے مہنگی ترین کار خریدنے کا فیصلہ کیا۔ویتریول کو گاڑی خریدنے کے لیے 6 لاکھ روپے کے 10 روپے کے سکے جمع کرنے میں تقریبا ایک ماہ لگا۔تاہم شوروم کا مالک پہلے تو ہچکچاہٹ کا شکار تھا لیکن اس شخص کے جذبات کو دیکھتے ہوئے وہ اس ڈیل کے لیے راضی ہو گیا اور آخر کار گاڑی کی چابیاں ویتریول کو تھما دیں۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…