کابل کے گردوارے میں خوفناک دھماکہ
کابل ( آن لائن) افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک گردوارے میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان کابل کمانڈر نے بتایا دھماکے میں سکھ برادری کا ایک فرد اور ایک طالبان جنگجو ہلاک ہوے ہیں ۔
کابل کمانڈر کے ترجمان نے بتایا کہ طالبان جنگجو علاقے میں کلیئرنگ آپریشن کے دوران ہلاک ہوا۔
دوسری جانب گردوارے کے انتظامی عہدیدار گرنام سنگھ نے بتایا کہ دھماکا کابل کے علاقے کارتی پروان کے ایک گردوارے میں ہوا ۔
گردوارے کے انتظامی عہدیدار گرنام سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکے کے وقت گردوارے میں تقریباً 30 افراد موجود تھے۔
گرنام سنگھ کا کہنا ہے کہ طالبان ہمیں گردوارے میں داخلے کی اجازت نہیں دے رہے اور ہمیں گردوارے کے اندر کی صورتحال سے متعلق فی الحال کچھ علم نہیں ہے۔