پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

دعا زہرہ نے کس نوجوان سے نکاح کیا ہے ؟ پولیس نے نام کی تصدیق کر دی

datetime 25  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی سے لاپتہ ہونے والی 14 سالہ لڑکی دعا زہرہ لاہور سے مل گئی جس نے وہاں شادی کرلی ہے۔دعا زہرہ کراچی کے علاقے الفلاح گولڈن ٹاؤن سے 16 اپریل کو لاپتہ ہوگئی تھی۔ کراچی پولیس نے دعا زہرہ کا پتہ لگالیا ہے جو اس وقت لاہور میں موجود ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دعا زہرا اپنی مرضی سے گئیں تھیں اسے اغوا نہیں کیا گیا تھا۔لاہور پولیس کی جانب سے

دعا زہرا کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے اور اس حوالے سے جلد ہی سندھ پولیس کو اطلاع دے دی گئی ہے جبکہ سندھ پولیس نے بھی اس حوالے سے تصدیق کی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دعا زہرا نے ظہیر احمد نامی شخص سے شادی کی ہے جو کہ لاہور کا رہائشی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ نکاح نامے کی فوٹو کاپی حاصل کرلی گئی ہے جس کی تصدیق کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔لاہور پولیس کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ دعا زہرا کو باحفاطت کراچی منتقل کیاجائے گا اور ساتھ ہی مزیر پیش رفت سے میڈیا کو آگاہ بھی گیا جائے گا۔حکام نے بتایا ہے کہ دعا زہرا کی جانب سے بیان دیا گیا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے لاہور آئی تھی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ دعا زہرا کا ایک مکمل ویڈیو بیان بھی جاری کیا جائیگا۔اس کیس میں کئی جھول سامنے آئے۔ دعا زہرہ کے والدین نے کہا کہ ان کی بیٹی ساتویں جماعت کی طالبہ ہے لیکن تھانے کے ایس ایچ او سب انسپکٹر بدر شکیل نے اپنی پروگریس رپورٹ میں لکھا کہ اسکول کے پرنسپل مجاہد نے بتایا کہ دعا زہرہ صرف تیسری جماعت تک زیر تعلیم رہی ہے اور وہ بھی ریگولر نہیں تھی۔پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ملی تھی جس میں لڑکی کو ایک گاڑی میں جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ تاہم پھر اعلی حکام نے اس پروگریس رپورٹ کو غلط قرار دیتے ہوئے تھانے دار کو ہی عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…