لاہور (آن لائن) عثمان بزدار کے بطور وزیر اعلی استعفے کی منظوری کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔ایڈوکیٹ ندیم سرور کی جانب سے دائر آئینی درخواست میںعمران خان ، عثمان بزدار ،حمزہ شہباز ، عمر سرفراز چیمہ کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان کو بھجوایا ،قانون کے مطابق وزیر اعلی استعفیٰ صرف گورنر کو بھجوا سکتا ہے،سابق گورنر چوہدری سرور نے غیر قانونی طور پر عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کیا ۔استدعا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کرنے کا نوٹیفیکیشن اوروزیر اعلیٰ کے انتخاب کے سارے پراسس کوکالعدم قرار دے۔درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ حمزہ شہباز کو بطور وزیر اعلی کام کرنے سے روکنے کے احکامات جاری کیے جائیں اورعثمان بزدار کو بطور وزیر اعلی پنجاب بحال کیا جائے۔