اماراتی(این این آئی)بھارت میں ایک لڑکی نے والدین کی جانب سے زبردستی شادی کی کوشش پر منگیتر کا گلا ہی کاٹ دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آندھرا پردیش میں ایک22 سالہ پشپا نامی لڑکی جسے اپنے والدین کی پسند کے مرد سے زبردستی شادی کرنے پر مجبور کیا جارہا تھا
اس نے مبینہ طور پر سرپرائز ڈیٹ پر اس منگیتر کا ہی گلاکاٹ دیا۔اطلاعات کے مطابق لڑکی کے حملے کا شکار ہونے والے شخص کی شناخت رامو نائیڈو کے نام سے ہوئی ہے جو کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ میں سائنسدان ہے، گردن میں گہرے زخم کی وجہ سے وہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔ رامو نائیڈو اورپشپا 29 مئی کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے تھے۔ پوچھ گچھ کے دوران خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ نائیڈو سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی، اس نے پہلے بھی اپنے والدین کو اس حوالے سے واضح طور پر بتایا لیکن انہوں نے بات نہ مانی ۔تاہم اس نے شادی سے پہلے نائیڈو سے ملاقات کرنے کی درخواست کی اور پھر اسے ایک مندر لے گئی جہاں مبینہ طور پر تیز چھری کی مدد سے اس کا گلا کاٹ دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی اسکول کی تعلیم بھی مکمل نہیں ہے۔