اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار نجم سیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ شہباز شریف کی حکومت کو بھی عمران خان والا خطرہ لاحق ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ عمران خان کو پارلیمنٹ میں 172لوگوں کی سپورٹ تھی اور ان کی کابینہ بھی تقریباً پچاس تھی ، اتحادی جماعتیں ادھر ادھر ہوئی تو حکومت گر گئی یہاں بھی یہی مسئلہ ہے اگر اتحادی جماعتیں ادھر ہوئی تو حکومت گر جائے گی ۔ انکا کہنا تھا کہ اگر دو یا تین اتحادی ادھر ادھر ہو گئے اور ووٹ آف کانفیڈنس دکھانا پڑا تو پھر یہ کیا کریں گے ۔ سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ اس حکومت کو کابینہ بنانے میں جو سات سے آٹھ دن لگے ہیں ابھی بھی کچھ ایم این ایز ہیں جنہیں ابھی تک وزارت الاٹ نہیں ہوئی ہیں ۔