منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

سلمان نے کترینہ کی شادی کیلیے فلم کی شوٹنگ ملتوی کردی

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے ٹائیگر سلمان خان نے کترینہ کیف کی شادی کے لیے فلم ’ٹائیگر تھری‘ کی شوٹنگ روک دی۔بھارتی میڈیا میں بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کی اداکار وکی کوشل سے شادی کی خبریں زیرگردش ہیں اور کہا جارہا ہے کہ دیوالی کے موقع پر

دونوں نے نامور ہدایت کار کبیر خان کے گھر پر منگنی کرلی ہے اور عنقریب شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔اب خبر سامنے آئی ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل دسمبر میں راجھستان میں شادی کریں گے جس کی وجہ سے بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے بھی فلم ’ٹائیگر تھری‘ کی شوٹنگ ملتوی کردی اور فلم کی شوٹنگ کرینہ کی شادی کے بعد جنوری میں دوبارہ سے شروع کی جائے گی۔دوسری جانب سلمان خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’ٹائیگر تھری‘ اور ’پٹھان‘ کی شوٹنگ بھی ملتوی کردی کیوں کہ شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان خان کی جیل سے رہائی کے بعد شوٹنگ کے بجائے اپنا سارا وقت اپنی فیملی کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں۔واضح رہے سلمان خان فلم ’پٹھان‘ جب کہ شاہ رخ خان ’ٹائیگر تھری‘ میں مختصر کردار اد کریں گے۔ سلمان خان ان دنوں اپنی نئی فلم ’اینتم‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں جو رواں ماہ سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…