جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

سٹاک مارکیٹ گزشتہ ہفتے بدترین مندی کی لپیٹ میں رہی سرمایہ کاروں کے304ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

datetime 25  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے بدترین مندی کی لپیٹ میں رہی مسلسل پانچوں دن مندی سے کے ایس ای100 انڈیکس 1500پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس46ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گھٹ کر45ہزار پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا ،مندی کے نتیجے میں مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے304ارب روپے

سے زائد ڈوب گئے اور 72.79فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کافی عرصے بعد پانچوں دن مندی کے بادل چھائے رہے ۔ماہرین کے مطابق افغانستان کی غیر یقینی صورتحال ،جاری کھاتے کا خسارہ بڑھنے ،درآمدی شعبوں کی ڈیمانڈ بر قرار رہنے ،مانیٹری پالیسی میں شرح سود کے بڑھ جانے اور آئندہ دنوں میں شرح سود میں مزید اضافے کا امکان ،روا ں ماہ کے اختتام تک آئی ایم ایف حکام کیساتھ پروگرام میں دوبارہ شمولیت کے لئے مذاکراتی دور شروع ہونے اور معیشت پر مختلف دبائو کی خبروں ،امریکہ اور مغربی ممالک کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہتر تعلقات پر خائف ہو کر عالمی سطح پر پاکستان کی سیکیورٹی رسک کے نام پر بلیک میل کرنے کی منظم منصوبہ بندی کے نتیجے میں نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کی واپسی سے پاکستا ن پر پڑھنے والے منفی اثرات ،حکومت کی جانب سے درآمدات کی حوصلہ شکنی کیلئے درآمدی لیٹر آف کریڈٹ کھولتے وقت ڈالر کی صورت

میں100فیصد مطلوبہ رقم جمع کرانے کے احکامات اور عالمی سیاسی منظر نامے کے تناظر میں سرمایہ کاروں کے محتاط طرز عمل وہ وجوہات بتائی جاتی ہیں جس نے اسٹاک مارکیٹ کو مثبت زون میں ٹریڈ ہونے سے روک رکھا تھا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں1562.56پوائنٹس کی کمی

ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 46636.08پوائنٹس سے کم ہو کر45073.52پوائنٹس ہو گیا اسی طرح737.96پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 18480.32پوائنٹس سے کم ہو کر17742.36پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32061.93پوائنٹس سے کم ہو کر30777.71پوائنٹس پر آگیا ۔شدید ترین کاروباری

مندی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں3کھرون4ارب7کروڑ62لاکھ23ہزار224روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے سرمائے کا مجموعی حجم 81کھرب35ارب38کروڑ7لاکھ24ہزار194روپے سے کم ہو کر78کھرب31ارب30کروڑ45لاکھ970روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس46694.50پوائنٹس کی بلند سطح پر کو چھو گیا تھا تاہم

مندی کے اثرات غالب آنے سے انڈیکس44858.40پوائنٹس کی پست سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ17ارب روپے مالیت کے58کروڑ37لاکھ32ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم8ارب روپے مالیت کے19کروڑ47لاکھ20ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں

گذشتہ ہفتے مجموعی طور رپر 2580کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے626کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،1876میں کمی اور78کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ٹیلی کارڈ لمیٹڈ ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،بائیکو پیٹرولیم،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،ٹی پی ایل پراپرٹیز ،ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،غنی گلوبل ،بینک آف پنجاب ،ہم نیٹ ورک ،بینک الفلاح لمیٹڈ ،ایز گارڈ نائن ،حیسکول پیٹرول ،سلک بینک لمیٹڈ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،فوجی فرٹیلائزر بن قاسم اور ٹریٹ کارپوریشن سر فہرست رہے۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…