اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ملک کے بالائی حصوں پر ایک کمزور مغربی لہر اثر انداز ہورہی ہے۔آج ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی/ جنو بی اضلاع میں شدید گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی تھی تاہم شام/رات کے دوران بالائی خیبر پختونخوا ،جنوبی پنجاب،خطہ پوٹھو ہار، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے
جبکہ شدید گرمی کے باعث ملک کے میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں /آندھی چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی/ جنو بی اضلاع میں شدید گرم اور خشک رہے گا۔تاہم شام/رات کے دوران بالائی خیبر پختونخوا ،بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ شدید گرمی کے باعث ملک کے میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں /آندھی چلنے کا امکان ہے۔بروز جمعہ کو ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا.تاہم شمال مشرقی بلوچستان،شمال مشرقی پنجاب ،بالائی سندھ، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق بروز ہفتہ ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا.تاہم جنوبی بلوچستان،جنوبی پنجاب،بالائی سندھ، بالائی خیبر پختو نخوا، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ آئندہ اتوار کو ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ سندھ اوربلوچستان میں شدید گرم رہے گا. تاہم بالائی خیبر پختو نخوا، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ محکمہ موسمایت کے مطابق بروز سوموار ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ سندھ اوربلوچستان میں شدید گرم رہے گا.تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ منگل کے دن ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ سندھ اوربلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔