ایبٹ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )13 سالہ بچے کو جنسی زیادتی کے بعدقتل کرنے والا اس کا حقیقی چچا اور بھتیجا نکلا ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ میرہ مندروچھ کلاں میں تیرہ سالہ بچے کو جنسی زیادتی کے بعد
قتل کرنے کے واقعے پر ڈی پی او ظہور بابر آفریدی نے اے آروائی نیوز کی خبر کا نوٹس لیا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق ڈی پی او کے حکم پر دونوں ملزمان کو نواں شہر پولیس نے گرفتار کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ کو اس کے سگے چچا اور اس کے بیٹے نے زیادتی کے بعد قتل کیا ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔مقتول کے والد کا کہنا ہے کہ میرے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، وزیراعلی کے پی کے فوری نوٹس لیں اور مجھے انصاف فراہم کریں۔خیال رہے حمائد کو گزشتہ روز زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔