جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

روئی کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

datetime 2  جون‬‮  2021 |

مکوآنہ (این این آئی )ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان میں مئی کے مہینے میں نئے کاٹن جننگ سیزن کا آغاز ہوگیا جبکہ فی 40 کلو گرام پھٹی کی قیمت 6200 روپے کے ساتھ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق کاٹن جنرز فورم کے مطابق رواں سال سازگار موسمی حالات کے باعث سندھ کے ساحلی اضلاع میں کپاس کی کاشت پہلے کے مقابلے میں زیادہ ہونے اور

بروقت چنائی شروع ہونے کے باعثمتعدد علاقوں میں دو ہفتے قبل پھٹی کی چنائی شروع ہونے سے ٹنڈو آدم اور بورے والا میں دو جننگ فیکٹریوں نے چند روز قبلہی کپاس کی نئی فصل سے آنے والی پھٹی سے جننگ کا آغاز کردیا جبکہ روایتی طور پر پاکستان میں نئے کاٹن جننگ سیزن کا آغاز جون کے دوسرے ہفتے میں کیا جاتا تھا۔امت کی رپورٹ کے مطابق فورم کے مطابق گزشتہ روز ٹنڈو آدم میں کاٹن ایئر 2021-22 میں روئی کی 200 گانٹھوں کی پہلی ڈلیوری بھی کر دی گئی ہے، معلوم ہوا ہے کہ سندھ کے ضلع سانگھڑ اور پنجاب کے ایک دو علاقوں میں بھی اسی ہفتے مزید جننگ فیکٹریاں بھی نئے کاٹن جننگ سیزن کا آغاز کر دیں گی۔رپورٹ کے مطابق سندھ کے کئی شہروں میں گزشتہ روز نئی پھٹی کی قیمتیں 200 روپے فی 40 کلو گرام مزید اضافے کے ساتھ ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 6 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئیںجبکہ کپاس کی نئی فصل سے تیار ہونے والی روئی کی ٹریڈنگ 12 ہزار 200 روپے سے 12 ہزار 500 روپے تک ہو رہی ہے جبکہ آئندہ چند روز کے دوران روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں مزید تیزی کا رجحان سامنے آنے کی توقع ہے۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…