منگل‬‮ ، 31 مارچ‬‮ 2026 

شاہین آفریدی کی شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگنی ، شائقین کرکٹ بھی میدان میں آ گئے

datetime 7  مارچ‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگنی کی خبر پر شائقین کرکٹ نے خوشی کااظہار کیا ۔شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی بیٹی کی منگنی کی خبر کی تصدیق کے بعد شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا کا رْخ کرلیا ہے جہاں وہ دونوں قومی کرکٹرز کو مبارکباد دینا

شروع کر دی ،اس ضمن میں شاہین شاہ آفریدی گزشتہ رات سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈنگ کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ٹوئٹر صارفین ہیش ٹیگ ’شاہین شاہ آفریدی‘ کا استعمال کرتے ہوئے اْنہیں منگنی کی مبارکباد دے رہے ہیں۔ممون الیاس نامی صارف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ بہت اچھی خبر ہے، ہمارے اسٹار نے ہماری لیجنڈ کی بیٹی کے ساتھ منگنی کرلی۔ایک صارف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اب تک کے سب سے معصوم جوڑے کو بہت مبارک ہوں۔ثناء نامی صارف نے لکھا کہ شاہد آفریدی کی بیٹی ابھی بھی آفریدی ہے، ماشاء اللّہ! کیا قسمت ہے۔ایک صارف نے پاکستان سپْر لیگ کی ویڈیو کلپ شیئر کی، جب شاہین شاہ آفریدی نے شاہد آفریدی کو کلین بولڈ کرنے پر جشن نہیں منایا تھا۔صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ایسا ہی ہوتا ہے جب آپ کرکٹ لیگ کے میچ میں اپنے سْسر کی وکٹ لیں، شاہد آفریدی کم از کم کہہ سکتے تھے، اچھی بولڈ بیٹا۔علی مرتضیٰ نامی صارف نے شاہد آفریدی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا سب سے خوبصورت سْسر۔واضح رہے کہ والد شاہین شاہ آفریدی ایاز خان نے کہا کہ بیٹے کیلئے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی بیٹی کا رشتہ مانگا ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کے خاندان نے رشتہ دینے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔ایاز خان نے کہا کہ شاہین آفریدی کی

شاہد آفریدی کی بیٹی کے ساتھ منگنی کی رسم جلد طے پا جائے گی۔والد شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ شاہد آفریدی کے خاندان سے دیرینہ تعلقات ہیں۔دوسری جانب شاہد آفریدی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دو سال میں منگنی اور شادی کی تقاریب ایک ساتھ ہوسکتی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خان آفریدی سوچ سمجھ کر اس بارے میں باضابطہ اعلان کریں گے۔شاہد آفریدی کے اہل خانہ نے درخواست کی ہے کہ اس حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔



کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…