جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

مودی کی بہت بڑی شکست، مقبوضہ کشمیر تنازعہ پر 50 سے زائد ممالک نے پاکستان کے موقف کی حمایت کر دی

datetime 11  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جنیوا میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر 50 سے زائد ممالک کا مشترکہ اعلامیہ بھارت کے لئے آئینہ ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ جنیوا میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر 50 سے زائد ممالک کا مشترکہ اعلامیہ بھارت کے لئے آئینہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ جس میں وہ انسانیت کے خلاف اپنے جرائم کو دیکھ سکتا۔

انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کا کشمیر کے مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہونا اوربھارت سے بنیادی انسانی حقوق کی پاسداری کا مطالبہ مظلوموں کے لئے باعث حوصلہ ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ یہ اعلامیہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عالمی ضمیر جگانے کی ہماری مسلسل سفارتی کاوشوں کی کامیابی و کامرانی اور کشمیر کاز سے پختہ وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پوری دنیا بھارتی جبر اور طاقت کے بہیمانہ استعمال کے خلاف یک زبان ہے۔ بھارتی غروروتکبر خاک میں مل رہا ہے۔ دوسری جانب وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج کشمیریوں کی قربانیاں کربلا کی یاد تازہ کر رہی ہیں اور اقوام عالم کی توجہ کی طالب ہیں، عوام ظلم کے خلاف ڈٹ جانے والے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ امام عالی مقام نے اپنی ذات پر دین اسلام کا عملی نفاذکر کے کربلا کے میدان میں باطل کوللکارا اور ظلم کے خلاف چٹان بن کر کھڑے رہے۔آج کا دن اس عظیم قربانی کو یاد کرنے کا دن ہے،امام عالی مقام کے ساتھ یکجہتی کا دن ہے،ظلم کے خلاف کھڑے ہونے کا دن ہے۔آج کے دن کلمہ پڑھنے والے

تفرقہ بازی کی نفی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو نبی کو مانتا ہے وہ آل نبی کو مانتا ہے، آج کے دن حسینی مشن جس میں شیعہ،سنی،وہابی اور دیوبندی تمام مسلمان حسین ابن علی کا مشن پورا کرنے کے لیے متحد ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک کربلا،کربلا میں بپا تھی۔ اور ایک کربلا آج مقبوضہ کشمیرمیں برپا ہے۔ مودی یزیدی کردار ادا کر رہا ہے، حق والے باطل سے گھبراتے نہیں بلکہ دب کر اور ابھرتے ہیں۔آج کشمیریوں کی قربانیاں کربلا کی یاد تازہ کر رہی ہیں اور اقوام عالم کی توجہ کی طالب ہیں۔

ظلم کے خلاف ڈٹ جانے والے کشمیروں کے یکجہتی کا اظہار کریں۔آج کشمیریوں سے ان کے مذہبی حقوق بھی چھین لیے گئے ہیں۔ معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج کشمیری یزیدی یلغار کے شکار ہیں۔جب تک مظلوم کشمیریوں کو آزادی نہیں مل جاتی اس وقت تک پوری امت مسلمہ ان کے ساتھ کھڑی ہے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات نے اس موقع پرشعر پڑھتے ہوئے کہا کہ”پوچھا جو دل سے کبھی بتا کیا حسین ہے،صدا یہ آئی کہ سدا حسین ہے،بشر سے چل بشر تک بتامیں کتنے نام لوں،بڑے بڑے یہ کہہ گئے بہت بڑا حسین ہے،عجب لڑی ہے جنگ بھی حسین نے یزید سے،بس اس سے بڑھ کہ جیت کیا،یزید تھا حسین ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…