اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کینیڈین لڑکی کے ساتھ اسلام آباد کی سڑکوں پر انتہائی افسوسناک سلوک، حکومت نے واقعے پر ایکشن لے لیا

datetime 16  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)کینیڈین لڑکی کے ساتھ اسلام آباد کی سڑکوں پر انتہائی افسوسناک سلوک، حکومت نے واقعے پر ایکشن لے لیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی کینڈین نژاد لڑکی اسومی جے Asoomiijay کو جب وہ ٹیکسی کا انتظار کررہی تھی کچھ نوجوانوں نے افسوسناک سلوک کا نشانہ بناڈالا،کار سوار لڑکے اسومی پر شرمناک فقرے کستے رہے اور بدزبانی کرتے رہے، لڑکی جب ٹیکسی میں سوار ہوکر روانہ ہوگئی تو لڑکوں نے ٹیکسی کا

پیچھاکرنا شروع کردیا اورڈرائیور سے پوچھتے رہے کہ لڑکی کہاں جارہی ہے اور لڑکی کو باربار اپنی گاڑی میں آنے کی دعوت دیتے رہے ٹیکسی ڈرائیور نے لڑکی کو پرسکون رکھنے کی کوشش کی تاہم وہ خوفزدہ ہوگئی بعد ازاں اس نے پولیس کو بھی اطلاع دی اور ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی جس میں لڑکی ہراساں کرنے والے لڑکوں کو مخاطب کرکے کہہ رہی ہے کہ ایسا حیوانوں جیسا سلوک کیوں کرتے ہو؟تمہاری بھی کوئی بہن ہے ماں ہے اور کل تمہاری بیٹی بھی ہوگی،ان کے ساتھ اگر کوئی ایسا سلوک کرے گا تو پھر تم لوگوں کو کیسا لگے گا؟، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اوباش نوجوانوں نے مبینہ طور پر کینیڈا سے آئی خاتون سیاح کو ہرسانی کا نشانہ بنایا تفصیلات کے مطا بق اسلام آباد میں اوباش نوجوانوں نے مبینہ طور پر کینڈین خاتون سیاح کو ہراسانی کا نشانہ بنایا، خاتون نے نامعلوم افراد کے خلاف واقعہ کی شکایت بھی درج کرادی ہے ۔خاتون کیمطابق جب نوجوانوں نے مجھ سے بدتمیزی کی تو میں نے فوری طور پر 15 پر کال کی تاہم مجھے کہا گیا کہ آپ تھانے میں فون کریں اور درخواست دیں، اوباش نوجوان میرے ڈرائیور سے میری رہائش کے بارے میں بھی پوچھتے رہے، اور مجھے گاڑی میں بٹھانے کی بھی کوشش کی، اور دوگھنٹے تک پیچھا کرتے رہے اور ذہنی اذیت کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔خاتون کا کہنا ہے کہ وفاقی پولیس نے کوئی مدد نہ کی، اور

ان کی جانب سے حوصلہ افزا جواب نہ ملنے پر وزیراعظم کے شکایات پورٹل پر شکایت درج کرادی، سٹیزن پورٹل پردرج شکایت ایک روز بعد آئی جی اسلام آباد کو بھجوادی گئی، تاہم شکایات پورٹل پر درج ہونے کے باوجود تاحال کسی پولیس افسرنے رابطہ نہیں کیا۔دریں اثناء وزیرمملکت شہریارآفریدی نے کہاہے کہ حکومت، افواج پاکستان، انٹیلی جنس ادارے سب ایک صفحے پرہیں، نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل در آمد کیا جائیگا ،ہزارہ برادری کے ساتھ جوزیادتیاں ہوئی ہیں ان کا ازالہ کیا جائیگا،

کینیڈا کی خاتوں سیاح کے ساتھ بد تمیزی کے واقعہ پر ایکشن لے لیا گیا ہے، پاکستان میں آنے والے سیاحوں کو عزت دی جائیگی، منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہزارہ برادری کے ساتھ جوزیادتیاں ہوئی ہیں ان کا ازالہ کیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پرمکمل عمل درآمد کیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کی ذمے داری ریاست کی ہے۔انہوں نے کہاکہ قانون سب کیلئے برابرہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت، افواج پاکستان، انٹیلی جنس ادارے

سب ایک صفحے پرہیں۔انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کرائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ایکشن پلان کے تمام نکات پرعمل درآمد کیلئے ماہرین کی کمیٹیاں بنائی گئی ہیں۔شہریار آفریدی نے کہاکہ کینیڈا کی خاتوں سیاح کے ساتھ بد تمیزی کے واقعہ پر ایکشن لے لیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پورٹل پر خاتون نے شکایت کی تھی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں آنے والے سیاحوں کو عزت دی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ جو غیر ملکی سیاحوں کو تنگ کرے گا قانون اس کے خلاف حرکت میں آئے گا۔

انہوں نے کہاکہ غیر ملکی سیاحوں کو ہراساں کرنے والوں کو سزا ملے گی۔انہوں نے کہاکہ نوجوان پاکستان میں غیر ملکی مہمانوں کو عزت دیں۔وزیرمملکت داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر معاون خصوصی زلفی بخاری کے ہمراہ کوئٹہ کا دورہ جوکامیاب رہا ، ہزارہ کمیونٹی نے دھرنام ختم کرنے پر اتفاق کر لیا ، ہزارہ کمیونٹی کے شہداء اور ان کے ورثاء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ، علماء اور دیگر لیڈر شپ کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اتنی مشکلات پیش آنے

کے باوجود کہا کہ ہم پاکستانی ہیں اور ہمیں پاکستانی سمجھا جائے ،وزیراعلیٰ بلوچستان اور ان کی پوری ٹیم ،کمشنر ،آئی جی اور دیگر ٹیم ورک سے دھرنا ختم کرنے پر اتفاق ہوا، ہزارہ کمیونٹی بلوچی اور پشتون قبائل سے خصوصی بات چیت آج اسلام آباد میں ہورہی ہے ،ہمیں سیاست کرنی نہیں آتی ، ہم نے ہزارہ کمیونٹی کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کرنا ہے ، اس حوالے سے وزیراعظم کا ویژن واضح ہے ۔۔شہریار آفریدی نے کہا کہ میرے پاس 1800کے قریب شمالی وزیرستان کے

مشیران میرے پاس آئے جن کا مقصد متاثرین کی بحالی ،آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن اور جو بیرون ملک چلے گئے انہیں پاکستان لایا جائے ، ہم اس کیلئے متفق ہیں وہ ہمارے پاکستانی ہیں ، اس کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز سے بات ہوگئی ہے ، ان کے جائز مطالبات ہیں انہیں تسلیم کیا جائے گا ، الیکشن کمیشن کے ذریعے رجسٹرڈ کر کے ان کی پکڑی گاڑیوں کو چھڑایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کا واضح پیغام ہے کہ ہم سب پاکستانی ہیں ، ہم ہر متاثر شخص کے پاس جائیں گے ، پاکستان کے ہر قبائل ،فرقے ،قومیت اور مذہب کو عزت دی جائے گی ،ان کے جائز مطالبات من وعن تسلیم کریں گے ۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…