ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے وزیراعظم کو دھوکے سے چینی کمپنی سے ملوایا ، فیصل واڈانے اپنی ہی پارٹی کے بندے پر سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 10  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے وزیراعظم کو دھوکے سے چینی کمپنی سے ملوایا میں ان کی جگہ ہوتا تو سرکاری ٹھیکہ نہ لیتا مفادات کے ٹکراؤ کے متعلق عمران خان کا موقف بہت سخت ہے۔ ڈیم کی تعمیر کے خلاف پراپیگنڈہ مہم جاری ہے چیف جسٹس نے محاورتاً بلاول کو بچہ کہہ دیا کلین چٹ نہیں دی نیب ریفرنس دائر ہونے تک مراد علی شاہ کے استعفے کا مطالبہ موخر کر دینا چاہئے۔ جمعرات کے روز

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ دو ارب ڈالر کے بدلے نواز شریف کی رہائی والی بات پر قائم ہوں تاہم ترکی کی مداخلت پر کوئی کمنٹ نہیں کروں گا یہ میرے علم میں نہیں ہے۔ نواز شریف سمیت زیر عتاب تمام افراد این آر او کے متلاشی ہیں لیکن عمران خان ان سب سے لوٹی ہوئی دولت وصول کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں سزائیں بھی دلوانا چاہتے ہیں، فیصل واوڈا نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ عبدالرزاق داؤد نے وزیراعظم کو چینی کمپنی کے ساتھ اپنی کمپنی کی شراکت داری کا نہ بتایا ہو اور عمران خان کو لاعلم رکھ کر چینی کمپنی سے ملوایا ہو تاہم عمران خان پر کسی کے فیملی بزنس کے بارے میں نہیں پوچھتے اور مفادات کے ٹکراؤ کے جگہ ہوتا تو سرکاری ٹھیکہ نہ لیتا انہوں نے کہا کہ ڈیم کی تعمیر کے خلاف پراپیگنڈہ جاری ہے اور بدقسمتی سے اپوزیشن جماعتیں اور کچھ میڈیا ادارے بھی اس کا حصہ بنے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ مہمند ڈیم کا ٹھیکہ دینے میں ہماری حکومت کا کوئی کردار نہیں سارا عمل پہلے ہی مکمل ہو چکا تھا، ڈیم کی بنیادی ضرورت کے لئے855ایکڑ زمین حاصل کر لی گئی ہے فیصل واوڈا نے کہا کہ چیف جسٹس نے بلاول کو تجاورتاً بچہ کہہ دیا لیکن تمام مالی معاملات اور کرپشن پر ان سمیت خاندان کے افراد کو کوئی کلین چٹ نہیں دی اسی لئے معاملہ نیب کو بھجوا دیا۔ مراد علی شاہ کا نام سپریم کورٹ کے حکم پر جے آئی ٹی رپورٹ سے نکال دیا گیا ہے اس لئے نیب ریفرنس دائر ہونے تک ان کے استعفے کا مطالبہ مناسب نہیں البتہ آصف زرداری کی گرفتاری نیب کی صوابدید ہے جو جیسا کام کرے گا اس کا نتیجہ بھی بھگتے گا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…