ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

جعلی خان کی مزید جعل سازیاں بے نقاب ہو رہی ہیں،،سٹیٹ بینک کی رپورٹ نے پی ٹی آئی کو بے نقاب کر دیا ،پیپلزپارٹی کا شدید ردعمل سامنے آگیا

datetime 10  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ نے پی ٹی آئی کو بے نقاب کر دیا ہے۔ جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے جعلی خان کی مزید جعل سازیاں بے نقاب ہو رہی ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ 18اکاؤنٹس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں کہ ان اکاؤنٹس میں کتنے پیسے آئے ، کہا ں سے آئے اور کہاں خرچ ہوئے اس طرح یہ یقین

مزید مضبوط ہو رہا ہے کہ عمران خان نے شوکت خانم کے چندے پر بھی بہت بڑا ڈاکہ ڈالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک علیمہ خان کی جائیداد چندے میں خردبرد کا راز فاش کر رہی ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ اب تو بہت ضروری ہوگیا ہے کہ علیمہ خان کے خلاف جے آئی ٹی تشکیل دی جائے اور ان سے منی ٹریل پوچھا جائے۔ سعید غنی نے کہا کہ دوسروں پر چور چور کی تہمت لگانے والا خود بہت بڑے ڈاکو کے روپ میں پکڑا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…