پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

اسٹیٹ بینک نے تحریک انصاف کے 18غیر اعلانیہ بینک کھاتوں کے انگریزی اخبار کی رپورٹ کو جھوٹا قرار دے دیا،تردید جاری

datetime 10  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایک ممتاز انگریزی اخبار میں پی ٹی آئی کی جانب سے 18 غیر اعلانیہ بینک کھاتے آپریٹ کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان کو رپورٹ جاری کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ اسٹیٹ بینک نہ تو بینکوں کے

انفرادی کھاتے داروں کا ڈیٹا بیس رکھتا ہے نہ ہی کسی قسم کی متعلقہ معلومات یا ریکارڈ اپنے پاس رکھتا ہے۔ صارفین کی معلومات کا نگران ہونے کی حیثیت سے بینکس کیس ٹو کیس بنیادوں پر یہ معلومات متعلقہ قوانین میں دیے گئے طریقہ کار کے مطابق مختلف ایجنسیوں کو براہ راست فراہم کر سکتے ہیں۔ لہذا، اس بات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ اسٹیٹ بینک نے ایسی کوئی رپورٹ الیکشن کمیشن کو دی ہے جس میں ایک انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کل 26 میں سے پی ٹی آئی کے 18 غیر اعلانیہ بینک اکاونٹس شامل ہیں۔ دراصل ، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین میں کمیشن کو دیے گئے مینڈیٹ اور الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت جولائی 2018 میں اسٹیٹ بینک سے 2009 تا 2013 کی مدت میں پی ٹی آئی کے بینک کھاتوں سے متعلق معلومات کے حصول میں معاونت حاصل کرنے کے لیے رابطہ کیا تھا۔ اسٹیٹ بینک نے اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے تمام بینکوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ قانون میں دیے گئے طریقہ کار کے مطابق مقررہ تاریخ تک الیکشن کمیشن کو براہ راست مطلوبہ معلومات/ڈیٹا فراہم کریں۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…