ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

ن لیگ سکتے میں ۔۔۔نوازشریف کیخلاف فیصلہ سننے کے بعد لیگی خواتین کارکنان رو پڑیں ، کارکنوں کا احتجاج، نعرے بازی ، کارکن بیہوش

datetime 24  دسمبر‬‮  2018 |

لاہور(این این آئی ) نیب کی طرف سے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف آنے والے فیصلے کے خلاف لاہور دفتر میں رکن قومی اسمبلی ملک محمد پرویزکی قیادت میں دیگر لیگی ممبران اسمبلی و رہنماں کے ہمراہ کارکنوں کا احتجاج، نعرے بازی ، کارکنوں نے ٹائر جلا کر روڈ بھی بند کردیا،کارکن بے ہوش ،فیصلہ نامنظور کے نعرے احتجاجا ٹی وی توڑ دئے گئے متعدد رہنما اور کارکنوں کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے ،لیگی رہنماں نے گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے دفتر میں

پارٹی قائد میاں نواز شریف کے خلاف فیصلے کے موقع پر علی الصبح ہی ارکان اسمبلی رہنما اور کارکن جمع ہونا شروع ہو گئے تھے اور فیصلے تک نعرے بازی کرتے رہے ۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و ارکان قومی صوبائی اسمبلی محمد پرویز ملک، اسمبلی شائستہ پرویز ملک علی پرویز ملک، وحید عالم کرن ڈار ،رانا مبشر اقبال،وحید ملک،مرزا جاوید ، سمیع اللہ خان ، عظمی،بخاری، چوہدری شہباز، میاں نصیر، یسین سوہل، رمضان صدیق بھٹی، لاہور کے لارڈ میئر کرنل مبشر جاوید، و ، مہر اشتیاق ، اختر بادشاہ، سید توصیف شاہ،میاں سلیم ، ثمبل،سعدیہ تیمور،ربیعہ نصرت احسن شرافت، ڈپٹی میئرز میاں طارق، نذیر خان سواتی مہر محمود، اعجاز حفیظ،چوہدری بلال،را شہاب الدین،عامر خان، چوہدری عبدالمجید چن نمبردار، میاں اقبال،جاوید اقبال سمیت سینکڑوں کارکن موجود تھے۔ میاں نواز شریف کے خلاف کیسے ہی فیصلہ آیا تو پارٹی دفتر میں موجود کارکنوں نے نعرے بازی شروع کردی، رہنماں کا کہنا تھا کہ فیصلہ آیا نہیں لایا گیا ہے، ہم یہ فیصلہ نہیں مانتے، تاہم اپنا احتجاج قانون اور آئین میں رہ کر کریں گے،پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اس موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے محمد پرویز ملک نے اس فیصلے کو جمہوریت کی تایخ میں ایک اور سیاہ باب قراردیا ہے اور کہا کہ نواز شریف جیسا لیڈر پاکستان میں نہیں ہے،جب بھی ملک ترقی کی طرف بڑھتا ہے تو ٹانگیں کھنچنی شروع کردی جاتی ہیں،انہوں نے کہا کہ ثابت ہو گیا کہ

میاں نواز شریف نے ایکروپے کی بھی کرپشن نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو اس سے پہلے تین مرتبہ عدالت کی طرف سے سزائیں ہوئیں اور وہ تینوں مرتبہ وزیر اعظم بنے اب چوتھی مرتبہ سزا ہوئی ہے اور وہ چوتھی مرتبہ بھی انشا اللہ وزیر اعظم بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی خدمت کرنے والوں کو سزائیں دی جا رہی ہیں بتایا جائے ملک میں جتنے بھی میگا پراجیکٹ ،موٹر وے ہویا ایٹمی دھماکے،لوڈ شیڈنگ کا ختمہ ہو یا انرجی کے میگا پراجیکٹ جتنے بھی پراجیکٹ تعمیر ہوئے

یا ہو رہے ہیں ان پر میاں نواز شریف کا ہی نام لکھا ہے ۔ آج تک کسی بھی وزیر اعظم نے کوئی میگا پراجیکٹ پر کام نہیں کیا۔ اس موقع پر میاں نواز شریف کے خلاف آنے والے فیصلہ پر ایکی کاکرن بے ہوش بھی ہو گیا جبکہ شائستہ پرویز ملک ،کرن ڈار،سمیت دیگر رہنماں اور کارکنوں کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے ان سے گفتگو نہیں کیی جا رہی تھے۔احتجاج کا یہ سلسلہ شام تک جاری رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…